آسٹریلیا کے خلاف تیسرے اور آخری یک روزہ میچ میں شاندار سنچری بنانے والے جانی بیرسٹو 754 پوائنٹس کے ساتھ تین مقام چھلانگ لگا کر 10 ویں پوزیشن پر پہنچ گئے۔
بیٹنگ کی درجہ بندی میں بھارتی کپتان وراٹ کوہلی اور نائب کپتان روہت شرما کا دبدبہ برقرار ہے۔ اور دونوں بالترتیب پہلے اور دوسرے نمبر پر ہیں۔
اس کے علاوہ پاکستان ٹیم کے نائب کپتان بابر اعظم تیسرے جبکہ نیوزی لینڈ کے راس ٹیلر چوتھے نمبر پر ہیں۔
گیند بازوں کی درجہ بندی میں سرفہرست 3 کھلاڑیوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ، بھارت کے جسپریت بمراہ اور افغانستان کے مجیب الرحمان بالترتیب پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن پر برقرار ہیں۔
انگلینڈ کے تیز گیند باز اس فہرست میں جوفرا آرچر 18 مقام کی چھلانگ لگا کر ٹاپ 10 میں شامل ہوگئے ہیں جبکہ کرس ووکس ساتویں نمبر سے چوتھے نمبر پر اور آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ سات مقام کی چھلانگ لگا کر ساتویں نمبر پر آگئے ہیں۔
آل راؤنڈز کی فہرست میں انگلینڈ کے کرس ووکس پانچویں سے دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔ افغانستان کے محمد نبی بدستور سرفہرست ہیں۔ پاکستان کے عماد وسیم تیسرے نمبر پر ہیں۔ آٹھویں پوزیشن پر قبضہ کرنے والے رویندر جڈیجہ ٹاپ ٹین میں بھارت کے واحد آل راؤنڈر ہیں۔