ETV Bharat / sports

'آرچر فاسٹ بولنگ کی دنیا میں ایک اضافہ' - انگلینڈ

پاکستان کے سابق تیز گیند باز وقار یونس نے انگلینڈ کے فاسٹ بالر جوفرا آرچر کو فاسٹ بالنگ کی دنیا میں ایک شاندار اضافہ قرار دیا ہے۔

'آرچر فاسٹ بولنگ کی دنیا میں ایک اضافہ'
author img

By

Published : Aug 22, 2019, 7:09 PM IST

Updated : Sep 27, 2019, 9:53 PM IST

اپنے دور میں حریف بلے بازوں کی نیندیں حرام کرنے والے پاکستان کے سابق فاسٹ بالر وقار یونس نے انگلینڈ کے جوفرا آرچر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ آسان رن اپ کے ساتھ بولنگ کرتے ہیں اور انہوں نے چیزوں کو اپنے لیے مشکل نہیں بنایا ہے۔

وقار یونس نے کہا کہ وہ آرچر کو ورلڈ کپ سے قبل ہی بغور دیکھ رہے ہیں اور ان کے مطابق جوفرا آرچر عمدہ ایتھلیٹ اور دیکھنے میں اچھے لگنے والے بالر ہیں جو توقع کے مطابق بولنگ کر رہے ہیں۔

سابق فاسٹ بالر نے کہا کہ انگلینڈ خوش قسمت ہے کہ انہیں مستقبل کا بالر ملا ہے، آرچر روایتی طور پر ویسٹ انڈین گیند بازوں کی طرح انتہائی خطرناک بولنگ کرنے کے عادی ہیں۔

وقار یونس نے کہا کہ جوفرا آرچر وسیم اکرم اور مجھ سے مختلف بالر ہیں ، ہمارا انداز کچھ اور ہوتا تھا جبکہ جوفرا آرچر تیز گیند اور باؤنسر سے اٹیک کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ ان دنوں کرکٹ کی دنیا میں انگلش بالر جوفرا آرچر کی تیز گیندوں نے دھوم مچا رکھی ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Sep 27, 2019, 9:53 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.