ETV Bharat / sports

ویمنز ٹی 20 چیلنج میں جیو ٹائٹل اسپانسر - Velocity

بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ(بی سی سی آئی) نے اعلان کیا کہ روں برس خواتین ٹی 20 چیلینج ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اسپانسر 'جیو' ہوگا۔

WOMEN'S T20 CHALLENGE
WOMEN'S T20 CHALLENGE
author img

By

Published : Nov 1, 2020, 10:14 PM IST

ویمنز ٹی 20 چیلنج شارجہ میں کھیلا جائے گا جس میں تین ٹیمیں حصہ لیں گی۔ اس ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر چار میچ ہوں گے جو 4، 5، 7 اور 9 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔

اس ٹورنامنٹ میں سُپرنوواس، ویلوسِٹی اور ٹریل بلیزرز ٹیمیں شرکت کریں گی۔ 4 نومبر کو سُپرنوواس اور ویلوسٹی، 5 نومبر کو ویلوسٹی اور ٹریل بلیزرز، 7 نومبر کو سُپرنوواس اور ٹریل بلیزرز جبکہ فائنل 9 نومبر کو ہوگا۔

بی سی سی آئی کی جانب سے کہا گیا کہ اس ٹی 20 چیلینج کو 'ریلائنس فاؤنڈیشن ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس فار آل' کا تعاون حاصل ہے۔ یہ پہلا موقع ہے جب بی سی سی آئی نے ویمنز ٹورنامنٹ کے لیے ٹائٹل اسپانسر کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

اس ٹورنامنٹ میں بھارتی خواتین کی ٹی 20 ٹیم کی کپتان ہرمنپریت کور، سلامی بلے باز سمرتی مندھانا اور یک روزہ ٹیم کی کپتان متالی راج کو کپتان مقرر کیا گیا ہے، ہرمنپریت سُپرنوواس، مندھانا ٹریل بلیزرز اور متالی ویلوسٹی ٹیم کی قیادت کریں گی۔

ٹورنامنٹ میں بھارتی خواتین کھلاڑیوں کے علاوہ انگلینڈ، جنوبی افریقہ، سری لنکا، ویسٹ انڈیز، بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کی اسٹار کھلاڑی بھی شرکت کریں گی۔ ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ میں نصف سنچری بنانے والی تھائی لینڈ کی پہلی کرکٹر نتھاکم چانتھم بھی ٹورنامنٹ میں حصہ لیں گی۔

ٹورنامنٹ کی تین ٹیمیں درج ذیل ہیں:

  • سُپرنوواس:

ہرمنپریت کور(کپتان)، جمیما روڈریگس(نائب کپتان)، چماری اٹاپٹو، پریا پُنیا، انوجا پاٹل، رادھا یادو، تانیہ بھاٹیا(وکٹ کیپر)، ششی کلا سری وردھنے، پونم یادو، شکیرا سلیمان، اروندھتی ریڈی، پوجا وسترکر، آیوشی سونی، ایا بونگا کھاکا اور مسکان ملک۔

  • ٹریل بلیزرز:

اسمرتی مندھانا(کپتان)، دیپتی شرما(نائب کپتان)، پونم راوت، رِچا گوش، ڈی ہیم لتا، نزہت پروین(وکٹ کیپر)، راجیشوری گائیکواڑ، ہرلن دیول، جھولن گوسوامی، سمرن دل بہادر، سلمیٰ خاتون، ناتھکان چندم، دیندرا ڈوٹن اور کاشوی گوتم۔

  • ویلوسٹی:

متالی راج(کپتان)، ویدا کرشنامورتی(نائب کپتان)، شیفالی ورما، سشما ورما(وکٹ کیپر)، ایکتا بشٹ، میگھنا سنگھ، شِکھا پانڈے، دیویکا ویدیا، سوشری دیویا درشنی، منالی دکشنی، ڈینیل وہائٹ، سن لیوس، جہاں آرا عالم اور ایم انگھ۔

ٹورنامنٹ میچوں کا شیڈول:

  • پہلا میچ ۔ 4 نومبر ۔ ساڑھے سات بجے ۔ سُپرنوواس بمقابلہ ویلوسِٹی
  • دوسرا میچ ۔ 5 نومبر ۔ ساڑھے تین بجے ۔ ویلو سٹی بمقابلہ ٹریل بلیزر
  • تیسرا میچ ۔7 نومبر ۔ ساڑھے سات ۔ ٹریل بلیزر بمقابلہ سپرنوواس
  • فائنل ۔ 9 نومبر ۔ ساڑھے سات بجے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.