ETV Bharat / sports

جسپریت بمراہ چوتھے ٹیسٹ سے باہر - آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ

بھارتی کرکٹ ٹیم کے تیز گیند باز جسپریت بُمراہ انگلینڈ کے خلاف چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے آخری ٹیسٹ میں نہیں کھیلیں گے۔

Jasprit Bumrah
Jasprit Bumrah
author img

By

Published : Feb 27, 2021, 9:33 PM IST

جسپریت بمراہ نے ذاتی وجوہات کی بنا پر 4 مارچ سے احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں ہونے والے سیریز کے چوتھے اور آخری ٹیسٹ میں نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بی سی سی آئی نے بمراہ کی درخواست پر انہیں چوتھے ٹیسٹ کے لیے ٹیم سے ریلیز کردیا ہے۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

رپورٹس کے مطابق بمراہ نے بی سی سی آئی سے درخواست کی تھی کہ انہیں چوتھے ٹیسٹ میچ کے اسکواڈ سے ریلیز کی جائے اور ان کی اس درخواست کو کرکٹ بورڈ نے منظور کر لیا ہے اس درمیان بی سی سی آئی نے اعلان کیا کہ چوتھے ٹیسٹ کے لیے ٹیم میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے تحت کھیلی جا رہی اس سیریز میں بھارت نے 1-2 سے برتری بنا رکھی ہے اور ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے فائنل میں داخلے کے لیے بھارت کو چوتھے میچ میں جیت یا پھر ڈرا کھیلنا ہوگا تب ہی وہ فائنل میں داخلہ حاصل کرسکے گی لیکن اگر وہ آخری ٹیسٹ ہار جاتی ہے تو آسٹریلیائی ٹیم راست طور پر فائنل میں پہنچ جائے گی۔

ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے فائنل میں نیوزی لینڈ پہلے ہی جگہ بنا چکی ہے اور اب بھارت اور آسٹریلیا کے مابین فائنل میں پہنچنے کی جنگ ہے۔ ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا فائنل مقابلہ لارڈز کرکٹ گراؤنڈ پر ماہ جون میں کھیلا جائے گا۔

بھارت اور انگلینڈ کے مابین جاری چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ انگلینڈ نے 227رن سے جیتا تھا لیکن اس کے بعد بھارتی ٹیم نے واپسی کی اور دوسرا ٹیسٹ 317 رنوں اور تیسرا میچ 10 وکٹوں سے جیت کر سیریز میں برتری حاصل کی اور ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے فائنل میں پہنچنے کا اپنا دعویٰ مضبوط کرلیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.