ETV Bharat / sports

جیمیسن کی قاتلانہ گیند بازی کے سامنے پاکستانی ٹیم ڈھیر - نیوزی لینڈ

نیوزی لینڈ کے تیز گیند باز کائل جیمیسن نے تیز گیند اور باؤنسر کی بدولت 5 وکٹیں حاصل کی اور پاکستان کو 297 رنز پر سمیٹ دیا۔

pakistani team piles up in front of Jamieson's excellent bowling

author img

By

Published : Jan 3, 2021, 4:14 PM IST

اپنا چھٹا ٹیسٹ میچ کھیل رہے نیوزی لینڈ ٹیم کے تیز گیند باز کائل جیمیسن نے اپنی قاتلانہ گیند بازی سے پاکستانی کھلاڑیوں کو کھُل کر کھیلنے کا موقع نہیں دیا اور پاکستانی ٹیم پہلی اننگ میں 297 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

کائل جیمسن نے اپنی نپی تلی گیند بازی سے پاکستانی بلے بازوں کافی پریشان کیا اور 69 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔

کیوی فاسٹ بالر کائل جیمسن کی تباہ کن گیند بازی کے درمیان پاکستان نے تجربہ کار اظہر علی کی 93 رنز کی اننگز کی مدد سے دوسرے ٹیسٹ میچ کے بارش سے متاثرہ پہلے روز پہلی اننگز میں 297 رنز بنائے۔

کائل جیمیسن
کائل جیمیسن

نیوزی لینڈ کے ٹاس جیتنے کے بعد پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد جیمسن نے صبح کے سیشن میں تین اوورز کے اندر 3 وکٹیں حاصل کرکے پاکستانی ٹیم کی کمر توڑ دی اور سیشن ختم ہونے تک اسکور 4 وکٹ پر 83 رنز تک پہنچا دیا۔

اس کے بعد اظہر علی اور کپتان محمد رضوان (61 رنز) نے پانچویں وکٹ کے لیے 88 رنز کی پارٹنرشپ کی اور ٹیم کو ابتدائی بحران سے نکالا۔

اس کے بعد جیمسن نے دوسرے سیشن میں رضوان کو آؤٹ کرکے یہ پارٹنرشپ توڑی اور اپنی چوتھی وکٹ حاصل کی جبکہ آخری سیشن میں فہیم اشرف (48 رنز) کو اس سیریز میں تیسری بار آؤٹ کرکے پانچ وکٹیں اپنے کھاتے میں ڈالی۔

اس دوران اظہر علی اکیلے مزاحمت جاری رکھی اور عمدہ بلے بازی کا مظارہ کیا اگرچہ وہ سنچری مکمل نہیں کر سکے لیکن ٹیم کو باعزت اسکور تک پہچادیا۔ انہوں نے 93 رنز بنائے۔

اظہر علی نے دوسری وکٹ کے لیے عابد علی (25 رنز) کے ساتھ 62 رنز کی پارٹنرشپ کی لیکن اس کے بعد جیمسن نے تباہی مچا دی۔ انہوں نے عابد کو آؤٹ کر کے یہ جوڑی توڑی جبکہ اس کے بعد حارث سہیل (ایک رن) اور فواد عالم (دو رنز) کو پویلین بھیجا۔

لنچ کے بعد کا کھیل بارش کی وجہ سے تاخیر سے شروع ہوا۔ اس کے فوراً بعد ہی پھر بارش ہوئی جس کی وجہ سے کھیل 40 منٹ تک رُکا رہا۔ کھیل کے آغاز پر رضوان نے جارحانہ رویہ اپنایا اور ٹرینٹ بولٹ کے ایک اوور میں لگاتار تین چوکوں کی مدد سے 18 رنز بنائے۔

رضوان نے جلد ہی اپنے کریئر کی چھٹی اور مسلسل پانچویں نصف سنچری مکمل کی لیکن جیمسن کی بہترین گیند نے ان کے بلے کا کنارا لیا اور وکٹ کیپر بی جے واٹلنگ کے ہاتھوں میں چلی گئی۔ ان کی 71 گیندوں کی اننگز میں 11 چوکے شامل تھے۔

فہیم اشرف بھی 4 رنز پر تھے جب راس ٹیلر نے میٹ ہنری کی گیند پر ان کا کیچ چھوڑ دیا۔ تاہم ٹیلر نے اسی بالر کی گیند پر اظہر کا کیچ لینے میں کوئی غلطی نہیں کی۔ اظہر نے اپنی اننگز میں 172 گیندیں کھیلی اور 12 چوکے لگائے۔

اس کے بعد ٹیلر نے ہی فہیم کا کیچ جیمیسن کی گیند پر لیا۔

پاکستان کی جانب سے اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیل کر جعفر گوہر کے 34 رنز کی بدولت ٹیم کا اسکور 300 رنز کے قریب پہنچ گیا۔ پاکستانی اننگز کا اختتام ہوتے ہی پہلے دن کا کھیل بھی ختم ہوگیا۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے جیمسن کے علاوہ ساؤتھی اور بولٹ نے دو، دو اور میٹ ہینری نے ایک وکٹ حاصل کی۔

دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں نیوزی لینڈ پہلا ٹیسٹ 101 رنز سے جیت کر 1-0 سے آگے ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.