ETV Bharat / sports

کیلس اور کیٹچ کولکاتا نائٹ رائڈرس سے علاحدہ - سائمن کیٹچ

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی دو بار کی فاتح ٹیم کولکاتا نائٹ رائڈرس کے کوچ جیکس کیلس اور اسسٹنٹ کوچ سائمن کیٹچ اب کے کے آر کے ساتھ نظر نہیں آئیں گے۔

کیلس اور کیٹچ
author img

By

Published : Jul 14, 2019, 9:03 PM IST

جنوبی افریقہ کے سابق آل راؤنڈر جیکس کیلس کے کے آر کے ساتھ کافی وقت سے منسلک تھے، انہوں نے بطور کھلاڑی کے کے آر میں شمولیت اختیار کی تھی اور سنہ 2015 میں انہیں ٹیم کا کوچ بنایا گیا تھا۔

اس کے علاوہ آسٹریلیا کے سابق کھلاڑی سائمن کیٹچ کو اسسٹنٹ کوچ مقرر کیا گیا تھا، لیکن انہوں نے بھی ٹیم سے علاحدگی اختیار کر لی ہے۔

کیلس کی کوچنگ کی میعاد کے دوران کولکاتا نائٹ رائڈرس تین بار ٹورنامنٹ کے پلے آف تک پہنچی ہے لیکن خطاب جیتنے میں ناکام رہی۔

کیلس اور کیٹچ کی قیادت میں ٹیم نے 61 میچز میں سے 32 مقابلے جیتے اور ٹیم کی جیت کا اوسط 50 فیصد سے بھی زیادہ رہا ہے، اگرچہ کے کے آر سنہ 2014 کے بعد سے ابھی تک آئی پی ایل کا خطاب جیتنے میں ناکام رہی ہے۔

حالاںکہ کے کے آر کے چیف ایگزیکیوٹیو آفیسر وینكی میسور نے کہا کہ کیلس ٹیم کے ساتھ منسلک رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کیلس کے کے آر کے اہم رکن ہیں اور ہمیشہ رہیں گے، ہم کیلس کی ذمہ داری تبدیل کر رہے ہیں اور کے کے آر کو گلوبل برانڈ بنانے کے اپنے مقصد کو پورا کرنے کے لیے ہمیں کیلس کی ضرورت ہے۔

اس معاملے میں کیلس نے بیان جاری کرکے کہا کہ کے کے آر کے ساتھ نو برس کا طویل سفر طے کیا ہے، پہلے کھلاڑی کے طور پر پھر مینٹر اور آخر میں چیف کوچ کا کردارادا کیا لیکن اب نئے مواقع کا وقت ہے، میں ٹیم کے مالک، مینیجیمنٹ اور کھلاڑیوں کا اس کے لیے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔

کیلس اور کیٹچ کے عہدے سے ہٹنے کے بعد کے کے آر نے فی الحال نئے کوچ اور اسسٹنٹ کوچ کے ناموں کا اعلان نہیں کیا ہے۔
واضح رہے کہ کے کے آر نے سنہ 2012 اور سنہ 2014 میں گوتم گمبھیر کی کپتانی میں آئی پی ایل کا خطاب جیتا تھا۔

Intro:Body:

aftab

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.