کچھ دنوں پہلے ایسی خبریں تھیں کہ ارون كمار هيوسٹن میں امریکہ ٹیم کے کھلاڑیوں، سلیکٹرز، ٹیم مینیجر اور مددگار عملے سے ملے تھے۔لیکن لاک ڈاؤن ہونے سے پہلے ہی وہ ہندستان واپس آگئے تھے۔

امریکہ کرکٹ کے چیف ایکزیکٹئوافسر ایان هگنس نے کہا کہ مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ہم نے ارن كمار کے ساتھ امریکی ٹیم کے کوچ کے عہدے کے لئے معاہدہ کیا ہے۔ کورونا وائرس کی وجہ سے فی الحال کچھ چیلنجز ہیں لیکن ہم ان کے ساتھ کام کرنے کے متمنی ہیں اور جلد ہی سرکاری طور پر یہاں ان کا استقبال کریں گے۔
ارن كمار کا معاہدہ دو سال کا ہوگا۔اس کی تصدیق کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں اپنے پہلے بین الاقوامی معاہدہ کے لئے بہت پرجوش ہوں۔ میں ہمیشہ چیلنج لینا پسند کرتا ہوں اور اس سے مجھے خود کو بڑی ٹیموں کے سامنے ثابت کرنے کا موقع ملے گا۔میں کھلاڑیوں کے ساتھ کام کرنے کے لئے بے تاب ہوں۔
ارن كمار نے کہا کہ ہم فی الحال میدان پر کچھ نہیں کر سکتے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہم شروعات بھی نہ کریں۔میں کھلاڑیوں اور مددگار عملے کے ساتھ ویڈیو کال کے ذریعے جڑا رہتا ہوں۔ہمارے پاس ٹیکنالوجی ہے جس کے ذریعے ہم بولر اور بلے باز کے ساتھ کھیل کا تجزیہ کر سکتے ہیں۔