انگلینڈ کے سابق آف اسپنر گریم سوان کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی سطح کے کھلاڑیوں کی کارکردگی پر میدان سے باہر رہنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ انہیں کس طرح کھیلنا ہے۔
کورونا وائرس کے سبب دنیا بھر میں کرکٹ سرگرمیاں متاثر ہوئی ہیں اور ایسے میں کھلاڑی کافی مہینوں سے میدان سے باہر ہیں حالانکہ کورونا کے اثر کے بیچ 117 دن کے بعد انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے بیچ تین میچوں کی سیریز کرائی جارہی ہے۔
سوان نے کہا کہ جب آپ پروفیشنل کرکٹ یا بین الاقوامی کرٹ کھیلتے ہیں تو آپ کو پتہ ہوتا ہے کہ آپ کو کیسی کارکردگی کرنی ہے۔ آپ اپنے کام میں بہتر ہوتے ہیں اور آپ کے جسم کو پتہ ہے کہ کیا کرنا ہے۔ یہ سب کھلاڑیوں کے دماغ میں ہوتا ہے اور اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ وہ کتنے وقت سے میدان سے باہر ہیں۔