ETV Bharat / sports

عرفان پٹھان کی کرکٹ میں واپسی - کینڈی فرنچائزی

بھارت کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عرفان پٹھان 21 نومبر سے شروع ہونے والے لنکا پریمیر لیگ میں حصہ لیں گے۔

irfan pathan
irfan pathan
author img

By

Published : Nov 1, 2020, 9:32 PM IST

Updated : Nov 1, 2020, 10:36 PM IST

سابق آل راؤنڈر عرفان پٹھان کرکٹ میں واپسی کے لیے تیار ہیں اور لنکا پریمیئر لیگ میں انہوں نے کینڈی ٹسکرز فرنچائزی کے ساتھ معاہدہ کیا ہے جو بالی وڈ اسٹار سلمان خان کے بھائی سہیل خان کی ٹیم ہے۔

کینڈی فرنچائزی میں یونیورس باس اور جارحانہ بلے باز کرس گیل کے علاوہ سری لنکا کے کُشل مینڈس اور نووان پردیپ جیسے کھلاڑی موجود ہیں۔

عرفان پٹھان اور کینڈی ٹسکرز کے کوچ ہاسن تلک رتنے نے کرک انفو کے ساتھ بات چیت میں معاہدے پر دستخط کی تصدیق کی ہے۔

سہیل خان نے عرفان پٹھان کا ٹیم میں خیر مقدم کرتے ہوئے ہوئے کہا کہ 'عرفان سے نہ صرف ٹیم کا فائر پاور پڑھے گا بلکہ ان کا تجربہ ٹیم کے لیے بہت مفید ہوگا۔

اس موقع پر عرفان پٹھان نے کہا کہ 'میں لنکا پریمیئر لیگ میں کینڈی فرنچائز سے وابستہ ہونے پر کافی پُرجوش ہوں۔ ہماری ٹیم میں بہت سے اچھے کھلاڑی موجود ہیں اور میں ان کے ساتھ اپنا تجربہ بانٹنا چاہتا ہوں۔

عرفان پٹھان نے فروری 2019 سے ٹی 20 کرکٹ نہیں کھیلی ہے حالانکہ اس کے بعد سے چیریٹی ٹورنامنٹ میں صرف انڈیا لیجنڈز کی ٹیم کا حصہ بنے تھے ۔ وہ فی الحال متحدہ عرب امارات میں ہونے والے آئی پی ایل میں کمنٹری کررہے ہیں۔

عرفان نے کرک انفو کو بتایا کہ 'میں یقینی طور پر اس کا منتظر ہوں۔ میں نے ٹی 20 کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لیا تھا لیکن میں دنیا بھر میں کھیل سکتا ہوں اور امید ہے کہ میں اپنے کھیل کے ساتھ بھی انجوائے ​​کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ 'مجھے لگتا ہے کہ میں اب بھی کھیل سکتا ہوں لیکن میں آہستہ آہستہ شروع کروں گا اور دیکھوں گا کہ یہ کیسے ہوتا ہے اور پھر میں اسے آگے لے جاؤں گا۔

عرفان پٹھان، جنہوں نے جموں و کشمیر کو رنجی ٹرافی کے 20-2019 میں ناک آؤٹ کے لیے رہنمائی کی تھی، نے مزید کہا کہ 'اگر بھارتی ڈومیسٹک سیزن ہوتا ہے تو وہ ٹیموں کی مدد کرنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے ڈومیسٹک کرکٹ کے بارے میں وضاحت کی ضرورت ہے۔ جیسے ہی مجھے کچھ وضاحت مل جاتی ہے میں کسی بھی ٹیم کی مدد کرنا پسند کروں گا اور اپنے تجربات شیئر کروں گا۔

پچھلے ہفتے پانچ دیگر غیر ملکی کھلاڑی آندرے رسل، فاف ڈو پلیسیس، ڈیوڈ ملر، منویندر بِسلا اور ڈیوڈ ملن کے ہٹنے کے بعد پٹھان کے دستخط کرنے سے ٹورنامنٹ میں دلچسپی بڑھ سکتی ہے۔

اس سال کے شروع میں انٹرنیشنل کرکٹ کے تینوں فارمیٹس سے ریٹائر ہونے والے 36 سالہ عرفان پٹھان نے 29 ٹیسٹ، 120 یک روزہ اور 24 ٹی 20 میچوں میں بھارتی کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کی ہے۔

دوسری جانب سری لنکا کرکٹ کے نائب صدر اور لنکا پریمیر لیگ کے ڈائریکٹر روین وکرمارتنے نے کہا کہ 'عرفان پٹھان بہت اچھے آل راؤنڈر ہیں اور مجھے یقین ہے کہ شائقین لنکا پریمیر لیگ میں کینڈی فرنچائز میں کھیلتے ہوئے دیکھ کر خوش ہوں گے۔

واضح رہے کہ لنکا پریمیر لیگ 21 نومبر کو شروع ہوگا اور 13 دسمبر تک چلے گا۔ 23 میچوں کا ایل پی ایل رنگیری ڈمبولا انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم، پلیکیل انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم اور سوریہ ویوا مہندا راجاپکسا انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

  • کینڈی ٹسکرز ٹیم:

کرس گیل، کُشل پریرا، لیام پلنکیٹ، عرفان پٹھان، وہاب ریاض، کُشل مینڈس، نووان پردیپ، سکیوگین پرسنا، اکیلا گنارتنے، نوین الحق، کمالو مینڈس، دلرووان پریرا، پریمل پریرا، کاویشکا انجولا، نشاں فرنینڈو، چمیکا ایڈی، ایشان جے رتنے۔

Last Updated : Nov 1, 2020, 10:36 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.