پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکا نے مقررہ 20 اوورز میں آ ٹھ وکٹوں کے نقصان پر 138 رن بنا ئے ۔
سری لنکا کے 139 رنوں کے ہدف کے تعاقب میں انڈین لیجنڈس کی شروعات مایوس کن رہی۔
پہلے اوور کی تیسری گیند پر کپتان سچن تندولکر بغیر کھاتہ کھولے چمنڈواس کی گیند پر وکٹ کے پیچھے کیچ آ ؤٹ ہو گئے۔
![انڈین لیجنڈ کی دوسری جیت](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/6363802_i.jpg)
اس کے بعد وریندر سہواگ بھی تین رن بنا کر رن آ ؤٹ ہو گئے۔ یوراج سنگھ ایک رن بنا کر واس کے دوسرے شکار بنے۔
محمد کیف نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 45 گیندوں پر چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 46 رن بنا کر سینا نیائےکے کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔
![انڈین لیجنڈ کی دوسری جیت](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/6363802_lengends.jpg)
سنجے بانگڑ جارحانہ 19 رن بنا کرہیراتھ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ اس کے بعد عرفان پٹھان اور من پریت سنگھ گونی نے انڈین لیجنڈس کو بحران سے نکالنے میں اہم رول ادا کیا ۔
عرفان پٹھان نے 31 گیندوں پر چھ چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے ناٹ آ ؤٹ 57 رن اور من پریت سنگھ گونی آٹھ گیندوں پر11 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
![انڈین لیجنڈ کی دوسری جیت](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/6363802_il.jpg)
عرفان پٹھان کی جارحاہ بیٹنگ کی بدولت انڈین لیجنڈس نے آٹھ گیند یں باقی رہتے 18.2 اوورز میں 139 رن بنا کرمیچ جیت لیا۔
![انڈین لیجنڈ کی دوسری جیت](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/6363802_le.jpg)
سری لنکا لیجنڈ س کی جانب سے چمنڈا واس کو دوجبکہ ہیراتھ اور سینا نائیکے کو ایک ایک وکٹ ملا۔
اس سے قبل انڈین لیجنڈس کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرنے اتری سری لنکا لیجنڈس کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں آ ٹھ وکٹوں کے نقصان پر 138 رن بنا ئے۔
سری لنکا لیجنڈس کی جانب سے تلک رتنے دلشان اور کاپوگیدرے 23۔23 رن بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔ اس کے علاوہ کالووتھرانا(21 رن)،سینانائیکے(19رن) اور ہیراتھ (12 رن) بنائے۔
انڈین لیجنڈ س کی جانب سے مناف پیٹل چار وکٹ لے کر کامیاب بالر رہے ۔ اس کے علاوہ ظہیرخان،عرفان پٹھان،م،ن پریے سنگھ گونی اور سنجے بانگر کو ایک ایک وکٹ ملا ۔
انڈین لیجنڈس کے آل راؤنڈر عرفان پٹھان کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیاگیا ۔