آئی پی ایل 12 میں کامیابی کے رتھ پر سوار چینئی سپر کنگز کا مقابلہ آج پست حوصلہ راجستھان رائلز سے ہوگا۔
چینئی سپر کنگز 6 میچوں میں سے 5 میں کی درج کی ہے اور پوائنٹس ٹیبل میں پہلے مقام پر ہے جبکہ راجستھان رائلز 5 میچوں میں محض ایک ہی میچ جی پائی ہے اور 7 ویں نمبر پر ہے۔
چینئی سپر کنگز بلے بازی اور گیند بازی دونوں شبے میں متوازن ہے اور پچھلے میچ میں اس نے کولکاتا نائٹ رائیڈرس جیسی مضبوط ٹیم کو شکست دی تھی۔
ان دونوں ٹیموں کے درمیان 31 مارچ کو مقابلہ ہوا تھا جس میں چینئی کے کپتان مہندر سنگھ دھونی نے ناٹ آؤٹ 75 رنز بنائے تھے، اور آج بھی ان سے اسی طرح کی کارکردگی کی امید ہوگی۔
گیند بازی میں عمران طاہر، ہربھجن سنگھ اور رویندر جڈیجہ اسپین گیند بازی کی کمان سنبھالے ہوئے ہیں، عمران طاہر نے اس سیزن میں اب تک 9 وکٹ لیے ہیں اور ٹیم کے ٹاپ گیندباز ہیں۔
چینئی کے مقابلے میں راجستھان رائلز کمزور ٹیم ہے لیکن آئی پی ایل میں کسی بھی ٹیم کو کمزور سمجھنے کی غلطی نقصاندہ ثابت ہو سکتی ہے اسی لیے چینئی سپر کنگز راجستھان رائل کو کمزور نا سمجھ کر اپنا روایتی کھیل کھیلنے کی کوشش کرے گی۔
راجستھان رائل کے پاس جوس بٹلر، اجنکیا رہانے، اسٹیو اسمتھ اور بین اسٹوکس جیسے کھلاڑی ہیں لیکن یہ سب ابھی تک تسلی بخش کارکردگی کا مظاہرہ ہیش کرنے میں ناکام ہیں، حالاںکہ گزشتہ میچ میں اسٹیو اسمتھ نے اچھی بلے بزی کی تھی لیکن اس کی اننگ کی رفتار انتہائی سست تھی۔
راستھان رائلز ٹیم کے پاس گیند بازی میں کوئی بھی بڑا نام نہیں ہے ایسے میں راجستھان رائلز کو چینئی کے بلے بازوں سے محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔