ETV Bharat / sports

چینئی اور ممبئی میں مقابلہ - ممبئی انڈیئنز

انڈین پریمیئر لیگ میں آج پہلے کوالیفائر میں چینئی سپر کنگز اور ممبئی انڈیئنز ایکدوسرے سے نبرد آزما ہوں گی۔

چینئی سپر کنگز کے کپتان مہندر سنگھ دھونی اور ممبئی انڈیئنز کے کپتان روہٹ شرما
author img

By

Published : May 7, 2019, 9:33 AM IST

پوائنٹس ٹیبل میں پہلے اور دوسرے نمبر پر قابض بالترتیب ممبئی انڈیئنز اور چینئی سپر کنگز کا مقصد جیت حاصل کر کے فائنل میں جگہ بنانے کا ہوگا۔

حالاںکہ میچ ہارنے والی ٹیم کے پاس فائنل میں داخلے کا مزید ایک موقع ہوگا جو الیمینیٹر مقابلہ فاتح ٹیم سے ہوگا۔

ممبئی انڈیئنز اور چینئی سپر کنگز کے درمیان مقابلے کو ہائی پروفائل مانا جاتا ہے کیوں کہ آئی پی ایل کی 12 برسوں کی تاریخ میں ان دونوں ٹیموں نے تین تین مرتبہ خطاب اپنے نام کر کے سب سے کامیاب ٹیموں میں شمار ہوتی ہیں۔

دھونی کی کپتانی والی چینئی سپر کنگز نے 2010، 2011، اور 2018 میں آئی پی ایل خطاب پر قبضہ کیا ہے جبکہ ممبئی انڈیئنز نے 2013، 2015 اور 2017 میں یہ خطاب اپنے نام کیا ہے اور اب ان دونوں کا مقصد خطاب کو چوکا لگانے کا ہوگا۔

دونوں ٹیمیں براہ راست فائنل میں داخلے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگائیں گی جس کے لیے انہیں اپنے اسٹار کھلاڑیوں سے ایک بار پھر سے بہترین کارکردگی کی امید ہوگی۔

ممبئی انڈیئنز کے کے لیے یہ میچ آسان نہیں ہوگا کیوں کہ چینئی سپر کنگز آئی پی ایل ک تاریخ کی سب سے کامیاب ٹیم ہے لیکن ممبئی بھی تین بار اس خطاب پر قبضہ کر چکی ہے۔

چینئی سپر کنگز کے پاس شریس رائنا، فاف ڈو پلیسس، شین واٹسن، امباتی رائیڈو اور مہندر سنگھ دھونی جیسے بلے باز ہیں جو کہ مخالف ٹیم کی راہ میں رکاوٹ بن سکتے ہیں۔

جبکہ گیندبازی میں عمران طاہر نامی طوفان اس کے پاس موجود ہے جنہوں نے اب تک 21 وکٹیں اپنے نام کی ہیں اور پرپل کیپ کی دوڑ میں دوسرے نمبر پر ہیں، اس کے علاوہ ہربھجن سنگھ، رویندر جڈیجہ اور دیپک چہر بھی اچھی گیندبازی کر رہے ہیں۔

دوسری جانب ممبئی انڈیئنز بھی کھیل کے ہر شعبے میں چینئی کو مات دینے کے لیے تیار ہے۔

ممبئی کے پاس روہت شرم، کوئنٹن ڈی کاک، ہاردک پانڈیا سوریہ کمار یادو اور کیرون پولارڈ جیسے بہترین بلے باز ہیں جبکہ گیندبازی میں جسپریت بمراہ اور لستھ ملنگا کی جوڑی نے دھمال مچایا ہوا ہے خاص طور سے جسپریت بمراہ جو ڈیتھ اوورز میں کمال کی گیندبازی کر رہے ہیں اور مخالف ٹیم کو رنز بنانے سے روک رہے ہیں اس کے علاوہ راہل چہر، ہاردک پانڈیا اور کرونال پانڈیا بھی اچھی گیندبازی کر رہے ہیں۔

چینئی سپر کنگز کو ہاردک پانڈیا سے محتاط رہنا ہوگا کیوں کہ ہاردک نے رواں سیزن میں اپنی خطرناک بلے بازی سے مخالف ٹیموں کے چھکے چھڑانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے۔

میچ رات 7:30 بجے چینئی کے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.