انڈین پریمیئر لیگ کی گورننگ کونسل اس برس ہونے والے ایڈیشن میں رات کے میچوں کا وقت تبدیل کر کے آٹھ بجے کی بجائے سات بجکر 30 منٹ پر شروع کرنے کے تناظر میں بحث کی جائے گی۔
سابق ٹیسٹ بلے باز برجیش پٹیل کی قیادت میں آئی پی ایل آپریشن کونسل کی دوسری میٹنگ ہوگی جس میں سنہ 2020 ایڈیشن کے پروگرام کو حتمی شکل دیئے جانے کی توقع ہے۔
اس میٹنگ میں بی سی سی آئی صدر سورو گنگولی اور سکریٹری جے شاہ سمیت بی سی سی آئی کے اعلی عہدیداروں کی تین رکنی کرکٹ ایڈوائزری کمیٹی (سی اے سی) کو بھی حتمی شکل دینے کی امید ہے، جو قومی سلیکشن پینل کے امیدواروں کا انٹرویو لے گی۔
تفصیلات کے مطابق سابق سلامی بلے باز گوتم گمبھیر اور سلكشنا نائیک، لوڈھا کمیٹی کی سفارشات کے مطابق سی اے سی میں جگہ بنانے کے اہل نہیں ہیں، گوتم گمبھیر نے 19-2018 ایدیشن کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا تھا جبکہ فی الحال وہ رکن پارلیمان ہیں۔
اس کے علاوہ سلکشنا نائیک نے بھی 19-2018 سیزن میں گھریلو کرکٹ کھیلا ہے اور سی اے سی کا رکن بننے کے لیے کسی کا بھی فعال کرکٹ سے کم از کم پانچ برس قبل ریٹائرمنٹ لینا ضروری ہے۔
لوڈھا کمیٹی کی سفارشات کے مطابق آئی پی ایل کا فائنل مقابلہ اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے اگلے بین الاقوامی دورے کے درمیان 15 دنوں کا فرق ہونا ضروری ہے۔
بی سی سی آئی کے ایک سینیئر رکن نے نام نا ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ 'براڈ کاسٹر چاہتے ہیں کہ میچ جلدی شروع (سات یا ساڑھے سات بجے) ہوں اور ساتھ ہی ہفتہ کے اختتام میں دو میچ نا ہوں، اس معاملے پر بحث ہوگی، آپریشن کونسل کے اجلاس میں مکمل پروگرام پر بحث ہونے کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ آئندہ برس 2021 ایڈیشن میں ٹیموں کی تعداد پر بھی بحث ہو سکتی ہے، آئی پی ایل کو دو مزید فرنچائزی کے ساتھ 10 ٹیموں کی لیگ بنانے اور اسے دو ماہ سے زائد چلانے کی کوشش کی جارہی ہے۔