ETV Bharat / sports

آئی پی ایل 2020: غیر ملکی کھلاڑیوں پر تذبذب برقرار - اسپورٹس ایونٹ

کورونا وائرس کے پیش نظر دنیا کے مقبول ترین ٹی 20 ٹورنامنٹ آئی پی ایل پر ایک جانب ملتوی ہونے کا خطرہ منڈلا رہا ہے تو دوسری جانب اس میں غیر ملکی کھلاڑیوں کے کھیلنے پر اب بھی تذبذب برقرار ہے۔

آئی پی ایل 2020
آئی پی ایل 2020
author img

By

Published : Mar 12, 2020, 6:09 PM IST

پوری دنیا میں پھیل جان لیوا کورونا وائرس کی وجہ سے مختلف اسپورٹس ایونٹ کے ساتھ ساتھ فضائی خدمات، شیئر بازار اور دیگر تجارتی سرگرمیاں ٹھپ ہو کر رہ گئی ہیں اور اب اس کا اثر انڈین پریمیئر لیگ پر بھی دکھائی دے رہا ہے۔

موجودہ حالات کے پیش نظر اس ٹورنامنٹ کے مستقبل پر بھی سوال کھڑے ہوگئے ہیں اور اب اس معاملے کا حل 14 مارچ کو ممبئی میں ہونے والی آئی پی ایل کی گورننگ کونسل کی میٹنگ میں کیا جائے گا۔

آئی پی ایل 2020
آئی پی ایل 2020

گذشتہ روز مدراس ہائی کورٹ میں ایک شخص نے عرضی داخل کر کے آئی پی ایل کو ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا تھا جبکہ بی سی سی آئی ذرائع سے ملی معلومات کے مطابق اس ٹورنامنٹ میں غیر ملکی کھلاڑیوں کو 15 اپریل تک بھارت کا ویزا نہیں دیا جائے گا، جس کے بعد کرکٹ شائقین میں بے چینی کا ماحول ہے۔

ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کو دیکھتے ہوئے حکومت نے ایڈوائزری جاری کرکے تمام غیر ملکی کھلاڑیوں کا ویزا 15 اپریل تک معطل کر دیا ہے۔

کورونا وائرس
کورونا وائرس

چینئی سپر کنگز کے سی ای او کاشی وشوناتھ نے کہا کہ 'مرکزی حکومت کی جانب سے جاری کردی تازہ ایڈوائزری کے بعد غیر ملکی کھلاڑیوں کا 15 اپریل سے پہلے آئی پی ایل مین کھیلنا ناممکن ہے تاہم ان کھلاڑیوں کا کھیلنا اسی وقت ممکن ہے جب بی سی سی آئی ان غیر ملکی کھلاڑیوں کو خصوصی اجازت نامہ دلوائے۔

واضح رہے کہ ملک میں اب تک کورونا وائرس کے 73 معاملات سامنے آچکے ہیں جبکہ اس جان لیوا وائرس کے باعث پوری دنیا میں اب تک چار ہزار سے زائد اموات ہو چکی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.