ETV Bharat / sports

حیدر آباد کے خلاف بنگلور کا چھوٹا اسکور

author img

By

Published : Oct 31, 2020, 9:08 PM IST

Updated : Oct 31, 2020, 9:15 PM IST

سن رائیزرس حیدرآباد نے اپنے اہم مقابلے میں گیند بازوں کی بہتر کارکردگی کی بدولت رائل چیلینجرز بنگلور کو 120 رنز کے معمولی اسکور پر روک دیا۔

sunrisers hyderabad
sunrisers hyderabad

رائل چیلینجرز بنگلور نے سن رائیزرس حیدرآباد کے خلاف آئی پی ایل کے 52 ویں میچ میں مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 120 رنز بنائے۔

سن رائیزرس حیدر آباد کے کپتان ڈیوڈوارنر نے ٹاس جیت کر بنگلور کو بلے بازی کی دعوت دی تھی جسے حیدر آباد کے گیند بازوں نے درست قرار دیتے ہوئے بنگلور کے بلے بازوں کو کھُل کر کھیلنے کا موقع نہیں دیا۔

رواں سیزن میں ابھی تک بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کرنے والے نوجوان کھلاڑی دیودوت پڈیکل اس میچ میں ناکام ہوگئے اور محض 5 رنز بنا کر سندیپ شرما کی گیند پر بولد ہوگئے جبکہ وراٹ کوہلی بھی 7 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔

اس کے بعد اے بی ڈی ویلیئرز نے ٹی کو شروعاتی بحران سے نکالنے کی کوشش کی لیکن وہ بھی زیادہ دیر تک کریز پر نہیں ٹک سکے اور 24 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے جبکہ واشنگٹن سندر نے 21 رنز بنائے۔

حالانکہ سلامی بلے باز جوش فلپ دوسرے جانب سے اکیلے مزاحمت کرتے رہے لیکن دوسرا کوئی بھی بلے باز ان کا ساتھ نہیں دے سکا۔ فلپ نے سب سے زیادہ 32 رنز بنائے۔

سن رائیزرس حید آباد کی جانب سے سندیپ شرما اور جیسن ہولڈر نے دو دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ ٹی نٹراجن، شہباز ندیم اور راشد خان کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئے۔

Last Updated : Oct 31, 2020, 9:15 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.