ETV Bharat / sports

آئی پی ایل 2020: میچز کی وقت میں کوئی تبدیلی نہیں - بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ

آئی پی ایل گورننگ کونسل کی میٹنگ میں بی سی سی آئی کے صدر سورو گنگولی نے واضح کیا کہ آئی پی ایل 2020 کے رات میں ہونے والے میچ 8 بجے سے ہی کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل مقابلہ ممبئی میں ہوگا۔

آئی پی ایل 2020
آئی پی ایل 2020
author img

By

Published : Jan 27, 2020, 9:23 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 4:45 AM IST

بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے صدر سورو گنگولی نے انڈین پریمیئر لیگ گورننگ کونسل کی میٹنگ میں واضح کیا کہ لیگ رواں برس ایڈیشن کا فائنل مقابلہ ممبئی میں ہی کھیلا جائے گا۔

آئی پی ایل 2020
آئی پی ایل 2020

اس کے ساتھ ہی آئی پی ایل کی گورننگ کونسل نے فیصلہ کیا کہ آئی پی ایل کے رات میں ہونے والے میچز 8 بجے سے ہی شروع ہوں گے۔

واضح رہے کہ رات میں ہونے والے میچوں کو 7:30 بجے سے شروع کرنے کو لے کر کافی دباؤ تھا لیکن گورننگ کونسل نے اس میں تبدیلی نہیں کی۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سورو گنگولی نے کہا کہ 'آئی پی ایل کا فائنل مقابلہ ممبئی میں ہی کھیلا جائے گا۔

آئی پی ایل 2020
آئی پی ایل 2020

اس سے قبل قیاس آرائی کی جارہی تھیں کہ آئی پی ایل کے 2020 ایڈیشن کا فائنل مقابلہ احمد آباد میں کھیلا جا سکتا ہے۔

اس کے علاوہ چیریٹی کے لیے آئی پی ایل شروع ہونے سے قبل تمام بین الاقوامی کھلاڑیوں کے درمیان ایک آل اسٹار گیم بھی کھیلا جائے گا۔

آئی پی ایل 2020
آئی پی ایل 2020

آئی پی ایل گورننگ کونسل کے اجلاس کے بعد گنگولی نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'آئی پی ایل کے رات میں والے میچوں کے وقت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ 7.30 بجے میچوں کو شروع کرنے کو لے کر بحث ہوئی لیکن ایسا نہیں ہوا ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ صرف 5 ہی ڈبل ہیڈر (شام 4 بجے اور 8 بجے) میچ کھیلے جائیں گے۔

اس سے قبل قیاس لگایا جا رہا تھا کہ آئی پی ایل 2020 کا فائنل مقابلہ احمد آباد میں کھیلا جائے گا، اس کے علاوہ 2021 کے ایڈیشن میں ٹیموں کی تعداد پر بھی بحث ہونے والی تھی لیکن فی الحال اس کے بارے میں کوئی معلومات حاصل نہیں ہو سکی ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Feb 28, 2020, 4:45 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.