ETV Bharat / sports

ریان ہیرس دہلی کیپٹلز کے بالنگ کوچ مقرر

آئی پی ایل کی ٹیم دہلی کیپیٹلز نے سابق آسٹریلیائی گیند باز ریان ہیرس کو ٹیم کا بالنگ کوچ مقررکیا ہے۔

ryan harris
ryan harris
author img

By

Published : Aug 25, 2020, 8:35 PM IST

دہلی کیپیٹلز ٹیم کے موجودہ بالنگ کوچ جیمز ہوپس ذاتی وجوہات کی بنا پر اس بار ٹیم میں شامل نہیں ہوسکیں گے جس کی وجہ سے ٹیم نے یہ ذمہ داری ہیرس کو سونپی ہے۔

آئی پی ایل کا 13 واں سیزن 19 ستمبر سے 10 نومبر تک متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں منعقد ہوگا۔

ہیرس نے کہا کہ مجھے آئی پی ایل میں واپس آنے پر بہت خوشی ہے۔ میرے لیے یہ ایک بہت بڑا موقع ہے کہ اپنے کام سے فرنچائیزیز میں آئی پی ایل کا ٹائٹل جیتوں۔

دہلی کے پاس بہترین گیند باز ہیں اور میں ان کے ساتھ کام کرنے کا زیادہ انتظار نہیں کرسکتا۔

واضح رہے کہ 'ہیرس نے انٹرنیشنل کرکٹ میں 113 یک روزہ میں 44 اور ٹی 20 میں 4 وکٹیں حاصل کیں۔ وہ 2009 میں آئی پی ایل کی فاتح ٹیم ڈیکن چارجر کا حصہ تھے۔ تاہم وہ چوٹ کی وجہ سے 2015 میں ریٹائر ہوگئے تھے۔

ریان ہیرس رکی پونٹنگ، محمد کیف، سیموئیل بدری اور وجے دہیا کے ساتھ دہلی ٹیم کے کوچنگ عملے میں خدمات انجام دیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.