ETV Bharat / sports

چنئی سپرکنگس کی شاندار جیت - وراٹ کوہلی

آف اسپنر ہربھجن سنگھ (20 رن پر تین وکٹ) اور لیگ اسپنر عمران طاہر (9 رن پر تین وکٹ) کی خطرناک گیند بازی سے دفاعی چمپیئن چننئی سپر کنگ نے آئی پی ایل -12 کے افتتاحی میچ میں رائل چیلنجرس بنگلور کو آج محض 70 رن پرسمیٹنے کے بعد مقابلہ سات وکٹ سے جیتا۔

چنئی سپرکنگس کی بنگلور پر سات وکٹ سے شاندار جیت
author img

By

Published : Mar 23, 2019, 11:42 PM IST

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور دنیا کے بہترین بلے باز وراٹ کوہلی کی ٹیم 17.1 اوور میں 70 رن پر سمٹ گئی جبکہ چنئی نے اسپنروں کی مددگار پچ پر سنبھل کر کھیلتے ہوئے 17.4 اوور میں تین وکٹ پر 71 رن بنا کر اپنے خطاب کے دفاع کی شاندار شروعات کی۔

قابل غور بات یہ ہے کہ ہدف بڑا نہیں تھا لیکن مشکل پچ پر چنئی کے بلے بازوں کو بھی کافی جدوجہد کرنی پڑی۔ جس میں امباٹی رائیڈو نے سب سے زیادہ 28 رن بنائے۔

بنگلور کے سلامی بلے باز پارتھیو پٹیل نے 35 گیندوں میں دو چوکوں کی مدد سے سب سے زیادہ 29 رن بنائے اور دوسرا کوئی بلے باز دہائی کے ہندسے تک نہیں پہنچ سکا۔

بنگلور کی ٹیم کا آئی پی ایل میں یہ دوسرا سب سے کم اسکور ہے۔ بنگلور کی ٹیم سنہ 2017 کے آئی پی ایل مقابلے میں کولکتہ نائیٹ رائیڈرز کے خلاف محض 49 رنز پر سمٹ گئی تھی جبکہ اس نے 2014 میں ابو ظہبی میں راجستھان رائلس کے خلاف 70 رن بنائے تھے اور 2019 میں اس نے چنئی کے خلاف 70 رن بنائے۔

Intro:Body:

News

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.