آج سے انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے مابین کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ سے کرکٹ کا 117 دنوں کا قحط ختم ہوگا اور باقاعدہ طور پر کرکٹ کی شروعات ہوگی۔
انگلینڈ کے ساؤتھمٹن میں کھیلا جانے والا پہلا ٹیسٹ میچ کا پہلا مقابلا کچھ بدلے انداز میں کھیلا جائے گا۔
آئی سی سی نے عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر کھیل میں کچھ تبدیلی کی ہے جس کے مطابق میچ کے دوران اسٹیڈیم میں شائقین نہیں ہوں گے۔
سورو گنگولی کی سالگرہ پر خصوصی پیشکش
اس کے علاوہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر گیند کو چمکانے کے لیے تھوک کے استعمال پر بھی پابندی ہوگی جس کے سبب گیندبازوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
انگلینڈ کی ٹیم میں جیمس اینڈرسن، اسٹورٹ براڈ، کرس ووکس اور جوفرا آرچر ہیں تو دوسری جانب ویسٹ انڈیز ٹیم میں شینون گیبرئیل، کیمر روچ، کپتان جیسن ہولڈر اور الزاری جوزف جیسے تیز گیند باز ہیں اور انہیں گیند کو چمکانے کے لیے تھوک کے استعمال پر پابندی کے بعد مشکلات ہوگی۔
یہ دیکھنا قابل ذکر ہوگا کہ بغیر لعاب کے یہ تمام گیند باز بلے بازوں پر اثر ڈال پائیں یا نہیں۔