تفصیلات کے مطابق پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اظہر علی کی کپتانی ناقص رہی، انہیں تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت کے بعد ٹیسٹ ٹیم کے نئے کپتان کیلئے دیگر نام زیر غور لائے جائیں گے۔
اس حوالے سے پی سی بی کی جانب سے جلد اعلان کیے جانے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ دورہ انگلینڈ کے دوران 3 ٹیسٹ میچوں میں سے صرف ایک میچ نتیجہ خیز ثابت ہوا تھا۔ مانچسٹر ٹیسٹ میں پاکستان فتح کی پوزیشن میں تھا، تاہم ناقص کپتانی اور گیند بازی کی وجہ بسے انگلینڈ کے نچلے نمبرز کے بلے باز مشکل ہدف حاصل کر کے پاکستان کو شکست دینے میں کامیاب ہوگئے تھے۔ اس میچ کی شکست سیریز کیلئے فیصلہ کن ثابت ہوئی اور پھر پاکستان 10 سال بعد انگلینڈ کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں شکست سے دوچار ہوا ۔