ETV Bharat / sports

'جب تک مودی اقتدار میں ہیں، رشتے بہتر نہیں ہو سکتے' - شاہد افریدی

پاکستان اور بھارت میں سنہ 2012 کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان کوئی بھی باہمی سیریز نہیں کھیلی گئی ہے۔

Pak india
Pak india
author img

By

Published : Feb 25, 2020, 1:12 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 12:35 PM IST

پاکستان کے مشہور و معروف کھلاڑی شاہد افریدی سے بہارت -پاکستان کے درمیان باہمی سیریز کے بارے میں جب پوچھا گیا تو انہوں نے مایوسی سے کہا کہ 'جب تک مودی اقتدار میں ہیں تب تک بھارت اور پاکستان کے درمیان رشتے بہتر نہیں ہو سکتے'۔

افریدی نے انٹرویو کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا 'جب تک نریندر مودی اقتدار میں ہیں، تب تک انہیں بھارت کی طرف سے کوئی جواب نہیں آئے گا'۔

انہوں نے کہا 'بھارت اور پاکستان کے درمیان رشتے ایک ہی انسان کی وجہ سے خراب ہوئے ہیں، اور یہ ہم نہیں چاہتے تھے، پاکستان اور بھارت کے لوگ چاہتے ہیں کہ وہ ایک دوسرے کے ملکوں میں سفر کریں۔ لیکن سمجھ نہیں آ رہا ہے کہ مودی کیا چاہتے ہیں اور ان کا ایجنڈہ کیا ہے'۔

بھارت اور پاکستانی کرکٹ ٹیمز نے سنہ 2012 کے بعد باہمی سیریز نہیں کھیلی، آخری بار پاکستان نے تین یک روزہ یچوں کی سیریز کے لئے بھارت کا سفر کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے
امریکی صدر کا آج کا شیڈول
'میلانیہ ٹرمپ تاج محل کے فن تعمیر سے بہت متاثر'

شاہد نے مزید کہا 'ایشیاء کپ میں بھارت اور پاکستان دونوں ہونے چاہیے، اور وقت آ گیا ہے کہ دونوں ملک ایک ساتھ بیٹھیں اور کسی تیسرے ملک کو شامل کیے بغیر اپنے مسائل حل کریں'۔

واضح رہے کہ سنہ 2008 میں ممبئی میں پیش آئے 26-11 حملے کے بعد دونوں ٹیموں میں آئی سی سی ٹورنامنٹ کے علاوہ کوئی بھی میچ نہیں کھیلا گیا ہے۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 12:35 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.