پاکستان نے اپنا پہلا وکٹ 13 رنوں پر ہی گنوادیا تھا لیکن فخر زمان اور بابر اعظم نے دوسرے وکٹ کے لیے 104 رنوں می پارٹنرشپ کر کے ٹیم اسکور مستحکم کیا۔ فخر نے 62 جبکہ بابر نے 48 رنز بنائے۔
عالمی کپ کے 22 ویں میچ میں بھارت نے اپنے روایتی حریف پاکستان کو 337 رنوں کو ہدف دیا ہے۔
بھارتی ٹیم نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 336 رنز بنائے ہیں۔
بھارت کی جانب سے سلامی بلےباز لوکیش راہل اور رہت شرما نے شاندار شروعات دلائی اور پہلے وکٹ کے لیے 136 رنوں کی پارٹنرشپ نبھائی۔
روہت نے 140 رنز جبکہ راہل نے 57 رنز بنائے، راہل کے آؤٹ ہونے کے بعد کپتان کوہلی نے محاذ سنبھالا اور 77 رنز بنائے، جبکہ ہاردک پانڈیا تیزی سے رن بنانے کے چکر میں جلدی آؤٹ ہو گئے انہوں نے 19 گیندوں میں 26 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے محمد عامر سب سے کامیاب گیندباز رہے اور 3 بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی، جبکہ حسن علی اور وہاب ریاض کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئے۔