ETV Bharat / sports

بھارت کے سب سے پرانے فرسٹ کلاس کھلاڑی وسنت رائے کا انتقال ہو گیا - فرسٹ کلاس کھلاڑی وسنت رائےجی کا انتقال

وسنت رائے دائیں ہاتھ سے کھیلنے والے بلے باز تھے، انہوں نے سنہ 1940 میں 9 فرسٹ کلاس میچز کھیلے تھے، جن میں انہوں نے 277 رنز بنائے ۔

وسنت رائے جی
وسنت رائے جی
author img

By

Published : Jun 13, 2020, 1:07 PM IST

بھارت کے قدیم ترین فرسٹ کلاس بلے باز وسنت رائے جی 100 سال کی عمر میں آج انتقال کر گئے، انہوں نے رنجی ٹرافی میں ممبئی اور بڑودہ کے لئے بلے بازی کا آغاز کیا اور وہ سنہ 1941 کے بمبئی پینٹا گولر میں ہندو ٹیم کے لئے ریزرو تھے۔ انہوں نے سنہ 1944 اور 45 میں مہاراشٹر کے خلاف بڑودہ کی فتح میں 68 اور 53 رنز بنائے تھے۔

رائے جی نے کرکٹ کے بعد لکھنے کی طرف توجہ دی، اس کے ساتھ ہی وہ ایک چارٹڈ اکاونٹینٹ بھی تھے۔ سنہ 2016 میں 'بی کے گاروداچار' کی موت کے بعد رائے جی بھارت کے پہلے قدیم فرسٹ کلاس کرکٹر بنے۔

انہوں نے 100واں جنم دن رواں سال 26 جنوری کو منایا تھا، اس جشن میں ان کی رہائش گاہ پر بھارت کے معروف کرکٹر سچن ٹینڈولکر اور اسٹیو واگ بھی موجود تھے۔

رواں سال 7 مارچ کو کرکٹر جان مینرس کی موت کے بعد رائے جی دنیا کے سب سے قدیم فرسٹ کلاس کرکٹر بن گئے تھے۔

رائے جی کی موت کی خبر سن کر بی سی سی آئی نے دکھ کا اظہار کیا۔

بی سی سی آئی نے ایک اسٹیٹمینٹ میں لکھا 'بی سی سی آئی کو معروف کرکٹر اور تاریخ داں وسنت رائے جی کی موت کا دکھ ہے، وسنت رائے جی رواں سال جنوری میں100 سال کے ہو گئے تھے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.