عالمی کپ میں حصہ لے رہی تمام دس ٹیموں کی نظریں خطاب پر ٹکی ہوئی ہیں لیکن اس بار کچھ ٹیمیں ایسی ہیں جن کے پاس عالمی کپ کی تاریخ میں جیت کی نصف سنچری بنانے کا موقع ہوگا۔
بھارتی ٹیم نے عالمی کپ میں اب تک 75 میچ کھیلے ہیں اور اس میں اس نے 46 میچوں میں جیت درج کی ہے، اور بھارت کو عالمی کپ میں جیت کی نصف سنچری مکمل کرنے کےلیے محض چار میچ جیتنا ہے۔
دنیا کی نمبر ایک ٹیم اور میزبان انگلینڈ نے عالمی کپ میں اب تک 72 میچ کھیلے ہیں جس میں سے اس نے 41 میچ جیتے ہیں اور 29 ہارے ہیں۔
میزبان ٹیم اگر پہلی بار ورلڈ کپ جیتنے میں کامیاب ہوتی ہے تو وہ ٹورنامنٹ کی تاریخ میں جیت کی نصف سنچری مکمل کر سکتی ہے جس کے لئے اسے نو میچوں میں جیت درج کرنی ہوگی۔