ETV Bharat / sports

بھارتی کرکٹ ٹیم کی وطن واپسی

author img

By

Published : Jan 21, 2021, 11:33 AM IST

Updated : Jan 21, 2021, 2:00 PM IST

آسٹریلیا میں بارڈر گاوسکر ٹرافی میں شاندار اور تاریخی جیت درج کرنے کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی وطن واپسی ہوئی جہاں مداحوں نے ان کا شاندار استقبال کیا۔

indian-cricketers
indian-cricketers

آسٹریلیا کو اسی کے گھر میں دھول چٹا کر تاریخ رقم کرنے والی بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی لوٹے۔

بارڈر گاوسکر ٹرافی میں آسٹریلیا کو 2-1 سے شکست دے کر لگاتار تیسری مرتبہ ٹرافی جیتنے کے بعد بھارتی ٹیم آج وطن پہنچی۔ کھلاڑیوں کی آمد پر ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کیا گیا۔

بھارتی کرکٹرز کی وطن واپسی

گابا میں آسٹریلیا کے خلاف تاریخی جیت درج کرنے کے بعد بھارتی کرکٹرز روہت شرما، اجنکیا رہانے، پرتھوی شا اور کوچ روی شاستری ممبئی ایئرپورٹ اور رشبھ پنت دہلی پہنچ گئے۔

اس موقع پر ممبئی کرکٹ ایسوسی ایشن (ایم سی اے) نے کہا کہ 'جلد ہی ہماری ایپیکس باڈی کی میٹنگ ہوگی اور ہم اپنے کھلاڑیوں اور ٹیم جس نے آسٹریلیا میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے کو اعزاز سے نوازنے کا فیصلہ کریں گے۔

گزشتہ روز گابا میں سیریز کے آخری ٹیسٹ میں بھارت نے آسٹریلیا کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر تاریخی سیریز 2-1 سے جیت لی۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

روہت شرما نے آخری دو ٹیسٹ میں 129 رنز بنائے اور ٹیم کو عمدہ آغاز دلانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

بھارتی کپتان رہانے نے دوسرے ٹیسٹ میں میچ فاتحانہ اننگز کھیلی تھی جس کی وجہ سے مہمان ٹیم نے سیریز میں حیرت انگیز واپسی کی۔

وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت نے گابا ٹیسٹ کی چوتھی اننگز میں 89 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی تھی جس کی وجہ سے بھارت نے مجموعی طور پر 328 رنز کا ہدف حاصل کرکے سیریز اپنے نام کی۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

جیسے ہی بھارت نے بارڈر گاوسکر ٹرافی جیتی، بی سی سی آئی نے 5 کروڑ روپے بونس کا اعلان کیا۔

آسٹریلیا میں اس یادگار جیت کے ساتھ ہی بھارتی ٹیم آئی سی سی ٹیسٹ درجہ بندی میں دوسرے مقام پر جبکہ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپیئن شپ میں پہلے مقام پر پہنچ گئی ہے۔

Last Updated : Jan 21, 2021, 2:00 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.