ETV Bharat / sports

اسمرتی کی جارحانہ اننگ، بھارت کی یکطرفہ جیت - پونم راوت

بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کی آل راؤنڈر کاکردگی کی بدولت ٹیم نے جنوبی افریقہ کو 9 وکٹوں سے یکطرفہ انداز میں شکست دے کے سیریز 1-1 سے برابر کر لی۔

بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم
بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم
author img

By

Published : Mar 9, 2021, 9:00 PM IST

تیز گیند باز جھولن گوسوامی کی شاندار گیندبازی کے بعد اسمرتی مندھانا کی ناٹ آؤٹ 80 رنز اور پونم راوت کی ناٹ آؤٹ 62 رنز کی بدولت بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقہ کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔

بشکریہ بی سی سی آئی ٹویٹر
بشکریہ بی سی سی آئی ٹویٹر

جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 41 اوورز میں 157 رنز پر آؤٹ ہوگئی جسے بھارت نے ایک وکٹ کھو کر حاصل کر لیا۔

بھارت کی جانب سے تیز گیندباز جھولن گوسوامی نے 4 بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ راجیشوری گائیکواڑ نے 3، مانسی جوشی نے دو اور ہرمنپریت کور نے ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کا تعاقب کرنے اتری بھارت کی شروعات اچھی نہیں رہے اور 20 رنز کے مجموعی اسکور پر جمیما راڈریگز آؤٹ ہوگئیں اس کے بعد اسمرتی مندھنا اور پونم راؤت نے دوسرے وکٹ کے لیے ناٹ آؤٹ 138 رنوں کی پارٹنرشپ کر کے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔

بشکریہ بی سی سی آئی ٹویٹر
بشکریہ بی سی سی آئی ٹویٹر

پہلا وکٹ جلدی کھونے کے بعد کریز پر آئی اسمرتی نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور پونم راؤت کے ساتھ مل کر افریقی گیندبازوں کی دھجیاں اڑادی۔ اس دوران بائیں ہاتھ کی بلے باز اسمرتی نے اپنی 19 ویں نصف سنچری مکمل کی۔ انہوں نے محض 64 گیندوں میں 10 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 80 رنز بنائے جبکہ ان کی ساتھی کھلاڑی پونم راؤت نے بھی اپنی 15 ویں نصف سنچری مکمل کی۔ پونم نے 89 گیندوں میں 8 چوکوں کی مدد سے 62 رنز کی اننگ کھیلی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.