بھارت نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو بلے بازی کی دعوت دی تھی، بارش کی وجہ سے میچ تاخیر سے شروع ہوا۔
ویسٹ انڈیز نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 5.4 اوورز میں بنا کسی نقصان کے 9 رنز بنائے تھے اسی دوران بارش کی وجہ سے میچ روکنا پڑا۔
تاخیر سے شروع ہونے کی وجہ سے میچ میں اوورز کی تعداد گھٹا کر 43 اوورز کر دی گئی۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے کرس گیل اور ایون لوئیس نے اننگ کی شروعات کی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھارت نے ویسٹ انڈیز کو ٹی 20 سیریز میں 0-3 سے شکست دے کر سیریز پر قبضہ کیا تھا۔