ETV Bharat / sports

دوسرا ٹیسٹ: بھارت کی تاریخی فتح

بھارتی کرکٹ ٹیم نے گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت جنوبی افریقہ کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں ایک اننگ اور 137 رنز سے شکست دے کر سیریز پر قبضہ کر لیا ہے۔

بھارت کی تاریخی فتح
author img

By

Published : Oct 13, 2019, 5:04 PM IST

پونے میں ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز بھارتی کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقہ کو پہلی مرتبہ فالو آن کے لیے مجبورکیا اور گیندبازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت اننگز اور 137 رن سے جیت درج کر کے تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی ناقابل تسخیر برتری حاصل کرلی ہے۔

بھارت کی یہ جیت جنوبی افریقہ کے خلاف یہ سب سے بڑی جیت ہے، اس کے ساتھ ہی بھارتی ٹیم نے فریڈم ٹرافی پر قبضہ کرلیا۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

آئی سی سی ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے تحت کھیلی جا رہی سیریز میں یہ بھارت کی مسلسل چوتھی جیت ہے، اس جیت سے بھارتی ٹیم کو 40 پوائنٹس حاصل ہوئے ہیں جس سے اس کے پوائنٹس کی تعداد 200 ہوگئی اور بھارتی ٹیم ٹیسٹ چیمپیئن شپ میں 200پوائنٹس تک پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔

پہلی اننگ میں بھارتی ٹیم نے وراٹ کوہلی کی شاندار ڈبل سنچری کی بدولت 601 رمز پر اپنی اننگ ڈکلیئر کی تھی جس کے جواب میں جنوبی افریقی ٹیم پہلی اننگ 275 ہی بنا سکی تھی اور بھارت نے اسے فالو آن کرانے کا فیصلہ کیا تھا لیکن دوسری اننگ مین افریقی ٹیم محض 189 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی اور بھارت نے ایک اننگ اور 137 رنز سے میچ اپنی جھولی میں ڈال لیا۔

بھارت کی جانب سے دوسرے اننگ میں تیز گیندباز امیش یادو اور لیفٹ آرم اسپنر رویندر جڈیجہ نے تین تین وکٹیں حاصل کین جبکہ پہلی اننگ میں بہترین گیندبازی کا مظاہرہ کرنے والے آف اسپنر روی چندرن اشون نے دو وکٹ حاصل کیے اس کے علاوہ محمد سمیع اور ایشانت شرما نے ایک ایک بلے باز کو پویلین کی راہ دکھائی۔

واضح رہے کہ بھارت نے اپنی پہلی اننگز 5 وکٹوں کے نقصان پر 601 رنز پر ڈکلیئر کرنے کااعلان کیاتھا جس میں کپتان وراٹ کوہلی نے ناٹ آؤٹ 254رن بنائے تھے۔

جنوبی افریقہ کی پہلی اننگز تیسرے دن کے کھیل کے اختتام پر 275رن پر سمٹ گئی جس کے بعد بھارتی کپتان نے اسے فالو آن کرانے کا فیصلہ کیا تھا اور بھارتی گیند بازوں نے اس فیصلے کو درست قرار دیتے ہوئے ٹیم کو تاریخی کامابی دلائی۔

جنوبی افریقہ کے لیے فالو آن کسی برے خواب سے کم نہیں تھا کیوں کہ ٹیم 11 برسوں کے بعد کسی ٹیسٹ میچ میں فالو آن کھیل رہی تھی، آخری مرتبہ اسے سنہ 2008میں انگلینڈ کے خلاف لارڈس میں فالو آن کھیلنا پڑا تھا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ بھارت نے جنوبی افریقہ کو پہلی مرتبہ فالو آن کروا کے تاریخی جیت درج کی۔

وراٹ کوہلی نے بطور کپتان 50 ویں ٹیسٹ کو یادگار بنایا

اس میچ کی ایک اور خاص بات یہ رہی کہ یہ میچ وراٹ کا بطور کپتان 50 واں ٹیسٹ میچ تھا جسے انہوں نے یادگار بناتے ہوئے ناٹ آؤٹ 254 رنز کی اننگ کھیلی جبکہ گیند بازوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر کے اس میچ کو کوہلی کے لیے مزید یادگار بنا دیا۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.