ETV Bharat / sports

بھارت اور پاکستان کے درمیان کرکٹ سیریز متوقع - indo pak realtion improves

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ایک افسر کے حوالہ سے ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت اور پاکستان کی ٹیموں کے درمیان تین میچز کی ٹی 20 سیریز ہو سکتی ہے۔

author img

By

Published : Mar 25, 2021, 8:07 AM IST

روایتی حریف بھارت اور پاکستان کے درمیان ایک بار بھر سے کرکٹ کے مراسم بحال ہو سکتے ہیں۔ دونوں ممالک رواں برس تین میچز کی ٹی 20 سیریز کھیل سکتے ہیں۔ پاکستان کے اخبار جنگ کی رپورٹ کے مطابق، دونوں ممالک رواں برس ٹی 20 میچز کی مختصر سیریز کھیل سکتے ہیں۔ اخبار نے اعلی افسران کے ذرائع کے حوالہ سے خبر دی ہے کہ پاکستان اپنے پڑوسی ملک بھارت کے ساتھ دو طرفہ سیریز پر تبادلہ خیال کر رہا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ایک افسر کے حوالہ سے ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت اور پاکستان کی ٹیموں کے درمیان تین میچز کی ٹی 20 سیریز ہو سکتی ہے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق بھارت اور پاکستان کے درمیان اگر سیریز کا آغاز ہوتا ہے تو، بھارتی ٹیم پاکستان کے دورہ پر آئے گی کیوں کہ اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان دو طرفہ سیریز ہوئی تھی تو پاکستانی ٹیم نے بھارت کا دورہ کیا تھا۔

حالانکہ، پی سی بی کے چیئرمین احسان منی کا کہنا ہے کہ اس سیریز کے سلسلہ میں ابھی تک کسی نے بھی ان سے رابطہ نہیں کیا ہے اور نہ ہی اس تعلق سے بھارتی کرکٹ بورڈ نے ان سے بات چیت کی ہے۔

واضح رہے کہ بھارت اور پاکستان نے 2012 کے بعد سے کوئی بھی دو طرفہ سیریز نہیں کھیلی ہے۔ تاہم دونوں ٹیمیں آئی سی سی کے ٹورنمانٹ میں ایک دوسرے کے خلاف کھیلتی آ رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.