ETV Bharat / sports

پہلی اننگ میں بھارت کا چھوٹا اسکور

نیوزی لینڈ اور بھارت کے مابین جاری پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگ میں بھارتی ٹیم 165 رنز پرآؤٹ ہوگئی جبکہ نیوزی لینڈ نے بہتر انداز میں اننگ کی شروعات کی اور 3 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنا لئے ہیں۔

نیوزی لینڈ اور بھارت
نیوزی لینڈ اور بھارت
author img

By

Published : Feb 22, 2020, 10:40 AM IST

Updated : Mar 2, 2020, 3:59 AM IST

بھارتی ٹیم نے پہلے روز کا کھیل ختم ہونے تک 5 وکٹ کے نقصان پر 122 رنز بنائے تھے جبکہ دوسرے دن کا کھیل شروع ہوتے ہی بھارتی ٹیم نے 43 رنز کے اضافے کے بعد بقیہ 5 وکٹ بھی گنوادیئے۔

بھارت کی جانب سے نائب کپتان اجنکیا رہانے سب کامیاب بلے باز رہے اور 46 رنز کی اننگ کھیل جبکہ مینک اگروال نے 34 محمد سمیع نے 21 اور رشبھ پنت نے 19 رنز کا تعاون دیا اس کے علاوہ کوئی بھی بلے باز قابل ذکر اسکور نہیں بنا سکا۔

نیوزی لینڈ کے کائل جیمیسن اور ٹم ساؤتھی نے چار چار وکٹیں حاصل کیں جبکہ ٹرینٹ بولٹ نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

بھارت کے چھوٹے اسکور کے بعد نیوزی لینڈ کی شروعات اچھی نہیں رہی اور اس نے 26 رنز پر ہی اپنا پہلا وکٹ گنوادیا- اس کے بعد ٹام بلنڈل اور کپتان ولیمسن نے اننگ کو سنبھالا لیکن 73 رنز کے مجموعی اسکور پر بلنڈیل 30 رنز کے اسکر پر آؤٹ ہوگئے۔

اس کے بعد راس ٹیلر کریز پر آئے اور کپتان کے ساتھ مل کر 93 رنز کی پارٹنرشپ نبھائی اس دوران ولیمسن نے اپنی نصف سنچری مکمل کی لیکن ٹیلر 44 رنز پر ایشانت شرما کا شکار بنے۔

بھارت کی جانب سے ایشانت شرما نے کیوی ٹیم کے تینوں کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 3:59 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.