ETV Bharat / sports

بلے بازوں کی شاندار کارکردگی، بھارت کا بڑا اسکور

author img

By

Published : Mar 23, 2021, 5:54 PM IST

Updated : Mar 23, 2021, 6:11 PM IST

مہاراشٹر کرکٹ ایسو سی ایشن اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے پہلے یک روزہ میچ میں بھارتی ٹیم نے شکھر دھون، وراٹ کوہلی، کرونال پانڈیا اور کے ایل راہل کی شاندار نصف سنچریوں کی بدولت مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 317 رنز بنائے ہیں۔

India vs England 1st ODI
India vs England 1st ODI

انگلینڈ نے ٹاس جیت کا بھارت کو بلے بازی کی دعوت دی تھی۔ بھارت کی جانب سے روہت شرما اور شکھر دھون کی اننگ کا آغاز کیا اور پہلے وکٹ کے لیے 64 رنوں کی پارٹنرشپ کی۔

تیزی سے رن بنانے کے چکر میں روہت شرما بین اسٹوکس کا شکار بنے۔ انہوں نے 42 گیندوں میں 4 چوکوں کی مدد سے 28 رنز بنائے۔ اس کے بعد کپتان وراٹ کوہلی کریز پر آئے اور دھون سے ساتھ مل کر 105 رنوں کی پارٹنرشپ کی۔

وراٹ کوہلی نے 60 گیندوں میں 6 چوکوں کی مدد سے 56 رنز بنائے جبکہ دھون بدقسمتی سے سنچری مکمل نہیں کر سکے اور 98 رن پر انگلش کپتان ایون مورگن کو کیچ تھما بیٹھے۔ دھون نے 106 گیندوں میں 11 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 98 رنز کی اننگ کھیلی۔

اس کے بعد شریس ایر اور ہاردک پانڈیا جلدی جلدی پویلین لوٹ گئے۔ انہوں نے بالترتیب 6 اور ایک رنز بنائے لیکن مڈل آرڈر میں کے ایل راہل اور کرونال پانڈیا نے اسکور آگے بڑھایا۔ ان دونوں بلے بازوں کے مابین 112 رنوں کی بہترین پارٹنرشپ ہوئی۔

کے ایل راہل نے 43 گیندوں میں 4 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 62 رنز بنائے جبکہ کرونال پانڈیا نے محض 31 گیندوں میں 7 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 58 رنوں کی جارحانہ اننگ کھیلی۔

انگلینڈ کی جانب سے بین اسٹوکس سب سے کامیاب گیندباز رہے اور 3 بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ مارک ووڈ کے حصے میں دو وکٹیں آئی۔

Last Updated : Mar 23, 2021, 6:11 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.