بھارت اور آسٹریلیا کے مابین جاری ٹیسٹ سیریز کے تیسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں چوتھے دن کے کھیل ختم ہونے تک دو وکٹ کے نقصان پر بھارت نے 98 رنز بنا لیے ہیں اور اسے میچ کے پانچویں دن جیت کے لیے 309 رنز بنانے ہیں جو کہ ایک مشکل ہدف ہے۔
آسٹریلیا نے چوتھے دن چائے کے وقت تک اپنی دوسری اننگز چھ وکٹ پر 312 رن بنا کر ڈکلیئر کر دی، آسٹریلیا کو پہلی اننگز میں 94 رنز کی برتری حاصل تھی جس کی وجہ سے اس نے بھارت کے سامنے 407 رنز کا مشکل ہدف رکھ دیا۔
بھارتی سلامی بلے باز روہت شرما (52) اور شبھمن گل (31) نے اس مشکل ہدف کا ہمت سے تعاقب کرنا شروع کیا اور پہلے وکٹ کے لیے 71 رنز کی بہترین شراکت داری کی۔
دونوں بلے بازوں نے تیزی کے ساتھ بلے بازی کرتے ہوئے رنز حاصل کئے، گل اپنی اننگز کو طویل نہیں کھینچ پائے اور 64 گیندوں میں چار چوکوں کی مدد سے 31 رن بناکر آؤٹ ہوگئے۔
(یو این آئی)