ETV Bharat / sports

بھارت نے ہمیں تینوں شعبوں میں شکست دی : روٹ - اگلے دو میچوں کے لئے پرجوش

روٹ نے ٹیم کے سلسلے میں کہا کہ وہ سیریز میں 1-1 کی برابری پر ہیں اور اگلے دو میچوں کے لئے پرجوش ہیں۔

Root
Root
author img

By

Published : Feb 16, 2021, 10:23 PM IST

بھارت سے دوسرے کرکٹ ٹسٹ میچ میں زبردست شکست کے بعد انگلینڈ کے کپتان جو روٹ نے جیت کا سہرہ بھارت کے سرباندھا اور کہا کہ ٹیم انڈیا نے ہمیں تینوں شعبوں (بلے بازی، گیندبازی اور فیلڈنگ) میں شکست دی۔

روٹ نے میچ کے بعد کہا 'یہ ہمارے لئے ایک سبق ہے۔ ہمیں ایسی صورتحال میں کھیلنا پڑسکتا ہے اس لئے ہمیں اس سے سبق حاصل کرنے کی ضرورت ہے اور رن بنانے کا طریقہ تلاش کرنا ہوگا۔ پہلے دن ہم بھارت کو تھوڑا پریشان کرسکتے تھے اور کھیل پر زیادہ کنٹرول کرسکتے تھے جس سے ان کے لئے رن بنانا مشکل ہوجاتا۔ دوسرے دن سے ہی یہ وکٹ بلے بازی کے لئے بہت مشکل تھی لیکن ہمیں اس بات کو سمجھنا چاہئے کہ ہم کیسے ایک مضبوط اننگز بنا سکتے ہیں'۔

روٹ نے ٹیم کے سلسلے میں کہا 'ہم سیریز میں 1-1 کی برابری پر ہیں اور ہم اگلے دو میچوں کے لئے پرجوش ہیں۔ ہم ایک ایکسٹرا اسپنر کے ساتھ کھیل سکتے تھے جو ٹیم کے توازن کے لئے بہتر ہوتا۔ تیسرا ٹسٹ میچ کچھ مختلف ہوگا کیونکہ یہ دن اور رات میں کھیلا جائے گا۔ آخری دو میچ کافی دلچسپ ہوں گے۔ کھیل آگے بڑھنے کے ساتھ ساتھ معین علی گیند کے ساتھ بہتر ہورہے ہیں اور ہم جانتے ہیں کہ وہ بلےسے کتنے خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں۔ بین فوکس نے پہلی اننگز میں اچھی بلے بازی کی ہے اور ان کی کیپنگ ہمیشہ بہترین رہی ہے'۔

یہ بھی پڑھیے
بھارت کی انگلینڈ پر رنوں کے لحاظ سے سب سے بڑی جیت

کپتان نے تیسرے ٹسٹ کے لئے ابھی سے تبدیلی کا اشارہ دیتے ہوئے کہا 'اس ہفتے سے یقینی طور پر کچھ تبدیلی ہوسکتی ہے اور یہ اہم ہے کہ ہم ایک ٹیم کے طور پر بنے رہیں۔ ہم نے گزشتہ ہفتہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ کئی ایسے کھلاڑی ہیں جنہوں نے اس شعبے میں زیادہ کرکٹ نہیں کھیلا ہے اور ہم نے جلدی یہاں کھیلنا سیکھا ہے جو ہمارے گزشتہ کچھ برسوں کی کارکردگی میں دکھا بھی ہے۔ احمدآباد ٹسٹ بہت الگ ہوگا۔ ہم نے گلابی گیند سے صرف دو میچ کھیلے ہیں۔ یہ واقعی ایک شاندار کھیل ہونے والا ہے، جس کا ہمیں بے صبری سے انتظار ہے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.