ETV Bharat / sports

ایشین کرکٹ کونسل کو ہی فیصلہ کرنا ہوگا - سی ای او وسیم خان نے اشارہ دیا ہ

پاکستان کرکٹ بورڈ کے سی ای او وسیم خان نے اشارہ دیا ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل نے اجازت دی تو بھارت کے لیگ میچ کو ایشیاء کپ میں غیرجانبدار جگہ پر رکھا جاسکتا ہے۔

pcb
پاکستان کرکٹ بورڈ
author img

By

Published : Jan 26, 2020, 12:25 PM IST

Updated : Feb 25, 2020, 4:16 PM IST

پاکستان رواں برس ستمبر میں ایشیاء کپ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کی میزبانی کرنے والا ہے لیکن موجودہ سیاسی ماحول کے پیش نظر بھارت کی شرکت پر شکوک و شبہات کے بادل منڈلا رہے ہیں۔

وسیم خان نے اشارہ دیا ہے کہ اگر ایشین کرکٹ کونسل اجازت دیتا ہے تو ایشیاء کپ میں بھارت کے لیگ میچ کو غیر جانبدار جگہ پر رکھا جاسکتا ہے جس کا فیصلہ ایشین کرکٹ کونسل کرے گی۔

پی سی بی کے سی ای او نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ انہوں نے یہ کبھی نہیں کہا ہے کہ اگر بھارتی ٹیم ایشیاء کپ کے لیے پاکستان نہیں آتی ہے تو پاکستان کی ٹیم بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 میں بھارت نہیں جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ سوال یہ ہے کہ اگر بھارت پاکستان کا دورہ نہیں کرتا تو ایسی صورت میں میرا جواب یہ ہوگا کہ ایشین کرکٹ کونسل کو اس بارے میں فیصلہ لینا پڑے گا، چونکہ ہمیں میزبانی کے حقوق مل گئے ہیں تو ہمیں پوری امید ہے کہ ایشیا کپ پاکستان میں ہی ہوگا۔
خان نے کہا کہ اس وقت ایشین کرکٹ کونسل کو فیصلہ کرنا چاہئے کہ بھارت کا میچ کہاں منعقد کرنا ہے۔

یہ پوچھے جانے پر کہ کیا بھارت اپنے میچ غیر جانبدار جگہ پر کھیل سکتا ہے؟ تو خان نے کہا کہ اگر بھارت بمقابلہ پاکستان کا فائنل ہوتا ہے تو پھر اس کا فیصلہ اے سی سی پر منحصر ہوگا کہ فائنل کہاں کھیلا جائے گا۔ فارمیٹس اور فکسچرز پر ابھی تک بات چیت نہیں ہوسکی ہے۔

پی سی بی کے سی ای او نے کہا کہ ہم نے کبھی بھی یہ نہیں کہا کہ پاکستان بھارت کا دورہ نہیں کرے گا، ابھی تک صرف ایشیا کپ کے بارے میں گفتگو جاری ہے جس کی میزبانی ہمیں ستمبر میں کرنی ہے۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ موجودہ صورتحال باہمی کرکٹ تعلقات کے لیے سازگار نہیں ہے۔

Intro:Body:

urdu

Conclusion:
Last Updated : Feb 25, 2020, 4:16 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.