ETV Bharat / sports

عمران طاہر کا تاریخی کارنامہ - عالمی کپ

پاکستان کے خلاف جاری میچ میں عمران طاہر امام الحق کو آؤٹ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کی جانب سے عالمی کپ میں سب سے زیادہ وکٹ لینے والے گیند باز بن گئے ہیں۔

عمران طاہر
author img

By

Published : Jun 23, 2019, 9:50 PM IST

عمران طاہر نے امام الحق کا وکٹ لیتے ہی جنوبی افریقہ کی جانب سے عالمی کپ میں سب سے زیادہ وکٹ لینے والے ایلن ڈونالڈ کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

اپنا تیسرا عالمی کپ ٹورنامنٹ کھیل رہے عمران طاہر نے 20 عالمی کپ میچوں میں 39 وکٹیں حاصل کی ہیں اور جنوبی افریقہ کی جانب سے سب سے تیز 39 وکٹ حاصل کرنے کا بھی ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔

اس سے قبل یہ ایلن ڈونالڈ نے چار عالمی کپ کھیل کر 28 میچوں میں 38 وکٹیں حاصل کی تھیں جبکہ سابق آل راؤنڈر شان پولاک چار عالمی کپ کے 31 میچوں میں 31 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

عالمی کپ ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ سابق آسٹریلیائی تیز گیند باز گلین میک گرا کے نام ہے جنہوں نے 39 میچوں میں 71 وکٹیں حاصل کی ہے۔

عالمی کپ میں بھارت کی جانب سے سب سے زیادہ وکٹ لینے والے گیندبازوں کی فہرست میں ظہیر خان کا نام سب سے اوپر ہے جنہوں نے تین عالمی کپ میں ملک کی نمائندگی کی ہے اور 23 میچوں میں 44 وکٹ لئے ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.