عاقب الیاس اور ذیشان مقصود کی سنچریوں کے بعد گیندبازوں کی عمدہ بالنگ کی بدولت اومان نے امریکہ کو آ ئی سی سی منز کرکٹ ورلڈ کپ لیگ 2 کے ایک اہم میچ میں 92 رنوں سے شکست دے دی ۔
![اومان نے امریکہ 92 رنوں سے ہرایا](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/6041104_oman.jpg)
اومان کے 276 رنوں کے ہدف کے تعاقب میں امریکہ کی پوری ٹیم 184 رنوں پر ڈھیر ہوگئی۔
امریکہ کی جانب سےنسرگ پٹیل 52 رنوں کے ساتھ نمایاں اسکورررہے۔ اس کے علاوہ ائرون جونس 47 رن،ہولینڈ28رن اور مارشل23 رن بنا ئے۔
![اومان نے امریکہ 92 رنوں سے ہرایا](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/6041104_omna.jpg)
اومان بلال خان اورعاقب الیاس کوتین۔تین وکٹ ملے اس کے علاوہ ذیشان مقصود کودوجبکہ محمد ندیم کو ایک وکٹ ملا۔
تربھوم کے کرتی پور میں آ ئی سی سی منز کرکٹ ورلڈ کپ لیگ 2 کھیلے گئے میچ میں اومان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 276رن بنا ئے ۔
![اومان نے امریکہ 92 رنوں سے ہرایا](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/6041104_omnan2.jpg)
اومان کی جانب سےعاقب الیاس 123 گیندوں پر 11 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 105 رن بنا کر آ ؤٹ ہوئے۔
ذیشان مقصود 109 گیندوں پر 10 چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 109 رن بنا ئے۔
امریکہ کی جانب سے نسرگ اور تھیرون کو تین تین وکٹ ملے۔