شکھر اپنے بائیں ہاتھ کے انگوٹھے میں فریکچر کی وجہ سے ورلڈ کپ سے باہر ہو چکے ہیں جبکہ فاسٹ بولر بھونیشور کمار کو ہیمسٹرنگ چوٹ ہے۔ بھونیشور اگلے دو تین میچوں میں نہیں کھیل پائیں گے۔ بدھ كو بھارت کے ٹریننگ سیشن کے دوران فاسٹ بولر جسپريت بمراه کی ياركر بال شنکر کے انگوٹھے سے ٹکرائی جس کے بعد وہ درد سے کراہ اٹھے۔
انہوں نے پھر ٹریننگ سیشن میں حصہ نہیں لیا۔ بھارت کو اپنا اگلا مقابلہ 22 جون کو افغانستان سے کھیلنا ہے۔ سمجھا جاتا ہے کہ شنکر کے انگوٹھے کے درد میں کمی آئی ہے۔ شنکر اور بھونیشور دونوں جمعرات کو ہندستانی ٹیم کے ٹریننگ سیشن میں شامل ہوئے لیکن فزیو پیٹرک فرهارٹ کے ساتھ کام کرتے رہے۔
بھارت کے لیے شنکر کے انگوٹھے کی چوٹ گہرا دھچکا ہو سکتا ہے۔ شنکر پاکستان کے خلاف میچ میں کھیلے تھے جب لوکیش راہل کو شکھر دھون کی جگہ اوپننگ کرنے اترنا پڑا تھا۔ کل ہی شکھر کو عالمی کپ سے باہر کئے جانے کی خبر آئی تھی اور اسی دن شنکر کے پیر میں چوٹ لگ گئی۔
شنکر نے پاکستان کے خلاف میچ میں اپنی پہلی ہی گیند پر وکٹ لیا تھا اور پھر پاکستان کے کپتان سرفراز احمد کو بھی آؤٹ کیا۔ اگر شنکر افغانستان کے خلاف میچ تک فٹ نہیں ہو پاتے ہیں تو بھارتی کرکٹ انتظامیہ کی فکر بڑھ جائے گی۔
نوجوان وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت کو شکھر کی جگہ ٹیم میں شامل کیا جا چکا ہے۔ بھونیشور ہیمسٹرنگ چوٹ کی وجہ سے اگلے دو میچوں سے باہر رہیں گے اور شاید وہ انگلینڈ کے خلاف 30 جون کو برمنگھم میں ہونے والے میچ میں واپس آ سکتے ہیں۔
بھارت نے عالمی کپ ٹیم کے ساتھ پانچ اختیاری کھلاڑیوں کا اعلان کیا تھا جن میں سے پنت ٹیم میں شامل ہو چکے ہیں اور اگر بھونیشور فٹ نہیں ہو پاتے ہیں تو ٹیم مینجمنٹ بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز خلیل احمد اور تجربہ کار ایشانت شرما میں سے کسی ایک کو لینے کے بارے میں سوچ سکتا ہے۔فی الحال ٹیم مینجمنٹ نے بھونیشور کی فٹنس کا انتظار کرے گا۔ ٹیم مینجمنٹ نے شکھر کو باہر کرنے سے پہلے مکمل وقت لیا تھا۔