بنگلہ دیش کے آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 112 رنوں کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی خواتین ٹیم 19.4 اوورز میں 106 رن بنا کر آل آ ؤٹ ہو گئی۔
پاکستان کی جانب سے جویرا خان41 رن بنا کر ٹاپ اسکورر رہیں۔عالیہ ریاض (18رن)،ناڈا ڈار(14رن)ہی ڈبل فیگر تک پہنچ سکیں۔
اس کے علاوہ پاکستان کی دیگر بلے باز خاطر خواہ رن بنا نے میں ناکام رہیں۔آٹھ بلے باز ڈبل فیگر تک ہی پہنچ پائی ۔
پاکستان کی پوری ٹیم 19.4 اوورز میں 106 رن بنا کر آ ل آ ؤٹ ہو گئی اور پانچ رنوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
بنگلہ دیش کی جانب سے اسٹار بالر جہاں آرا نے 22 رن دے کر چار وکٹ حاصل کیا۔ اس کے علاوہ خدیجہ کوتین،سلمہ خاتون دوجبکہ پناگھوش کو ایک وکٹ ملا۔
اس سے قبل برسبن کے ایلن بارڈر فیلڈ میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹںگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
بنگلہ دیش کی جانب سے مرشداخاتون 41 رن بنا کر نمایاں اسکورررہیں۔ اس کے علاوہ فرگانہ حق (21رن)،ریتومونی(14رن) اور نیگار سلطانہ(13 رن )بنائے
پاکستان کی جانب سے عیمن انور کودو،عیمن امن ،عالیہ ریاض اور سعدا اقبال کو ایک ایک وکٹ ملا۔
وارم اپ میچ میں جیت کے بعد بنگلہ دیش کی کپتان سلمہ خاتون کاکہنا ہے کہ مین راؤنڈ سے قبل پریکٹس میچ میں ملی جیت سے کھلاڑیوں کے حوصلہ بلند ہوگا۔ وہ اگلے میچ میں اور بہترین کارکردگی کامظاہرہ کرنے کی کوشش کریں گی۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان کے خلاف ہمیں جیت ضرورملی لیکن ہماری کار کردگی مایوس کن رہی اور ہمیں اور بہتر کھیل کامظاہرہ کرناہوگا۔
دوسری طرف پاکستانی خواتین ٹیم کی کپتان بسمہ معروف کاکہنا ہے کہ وارم اپ میچ اسی کارکردگی کی امید نہیں تھی۔ ہم نے بہت خراب کھیلا ۔ وارم اپ میچ میں ملی شکست سے سبق حاصل کرنا ہوگا۔ ورلڈ کپ میں ہمیں اپنی طرف سے غئرمعمولی کار کردگی کامظاہرہ کرناہی ہوگا۔