ETV Bharat / sports

آسٹریلیا کی بنگلہ دیش پر جیت

ایلیسا ہیلی اور لوسی مونی کی نصف سنچریوں کے بعد اسکوٹ کی شاندار بالنگ کی بدولت آسٹریلیا نے بنگلہ دیش کو 86 رنوں سے شکست دے کر آئی سی سی خواتین ورلڈ کپ ٹی۔20 میں دوسری جیت درج کی۔

author img

By

Published : Feb 27, 2020, 5:41 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 6:48 PM IST

آسٹریلیا کی بنگہ دیش پر جیت
آسٹریلیا کی بنگہ دیش پر جیت

آئی سی سی خواتین ٹی20 ورلڈ کپ کے گروپ اے میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش پر 86 رنوں کی بڑی جیت کے بعد آسٹریلیائی ٹیم کے سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے کا امکان روشن ہو گیا ہے۔

آسٹریلیا کی بنگہ دیش پر جیت
آسٹریلیا کی بنگہ دیش پر جیت

اس جیت کے ساتھ آسٹریلیا تین میچوں میں دو جیت اور ایک ہارکی بدولت چار پوائنٹ کے ساتھ دوسری پوزیشن پر پہنچ گئی ہے ۔

نیوزی لینڈ اتنے ہی میچوں میں دوپوائنٹ کے ساتھ تیسری پوزیشن پر ہے جبکہ بھارتی خواتین ٹیم تین میچوں میں تین جیت کی بدولت چھ پوائنٹ کے ساتھ ٹی۔20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہلے ہی سیمی فائنل کر چکی ہے ۔

آسٹریلیا کے ایک وکٹ کے نقصان پر 189 رنوں کے ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی خاتون مقررہ 20 اوورز میں 103 رن ہی بناسکی۔ بنگلہ دیشی ٹیم کی یہ مسلسل دوسری شکست ہے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے نگار سلطانہ(19رن)،شمیمہ سلطانہ(36رن)اورفرغانہ حق 11رنوں کے ساتھ نمایاں اسکورررہی ہیں۔

اس کے علاوہ دیگر بلے بازوں نے مایوس کن کھیل کامظاہرہ کیا جس کے سبب بنگلہ دیشی ٹیم ہدف تک پہنچ نہیں سکی۔

آسٹریلیا کی جانب سے اسکوٹ کو تین،جاناسن کودو جبکہ ساتھرلینڈ ،اورکیری کو ایک ایک وکٹ ملا۔

اس سے قبل آسٹریلیا کی راجدھانی کینبرا میں کھیلے گئے خواتین ٹی۔20 ورلڈ کپ 2020 میں آسٹریلیا ئی ٹیم کے اوپننگ بلے بازوں نے شاندار شروعات کرتے ہوئے پہلے وکٹ کے لئے 151 رنوں کی شراکت داری کی۔

ایلیساہیلی نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے 53 گیندوں پر 10 چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 83 رنوں کی اننگز کھیل کر سلمہ خاتون کی گیند پر آ ؤٹ ہوئی۔

لوسی مونی نے جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے 58 گیندوں پر نو چوکوں کی مدد سے 81 رنوں کی غیرمفتوح اننگز کھیلی۔گارڈنر 22 رن بنا کر ناٹ آ ؤٹ رہی۔

بنگلہ دیش کی جانب سے سلمی خاتون واحد کامیاب گیندباز رہیں جنہیں ایک وکٹ ملا۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 6:48 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.