ETV Bharat / sports

خواتین ٹی۔20 ورلٖڈ کپ میں بھارت کا آسٹریلیا سے مقابلہ جمعہ کو - آئی سی سی خواتین ٹی -20 ورلڈ کپ

آئی سی سی خواتین ٹی۔20 ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں بھارتی خواتین ٹیم کو مضبوط اور متوازن آسٹڑیلیائی ٹیم سے دودوہاتھ کرنے کے ارادے سے میدان میں اترنا ہوگا۔

خواتین ٹی۔20 ورلٖڈ کپ میں بھارت کا آسٹریلیا سے مقابلہ جمعہ کو

author img

By

Published : Feb 20, 2020, 8:55 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 12:09 AM IST

بھارتی خاتون ٹیم جمعہ سے شروع ہونے والے آئی سی سی خواتین ٹی -20 ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں آسٹریلیا کے خلاف گروپ اے کے مقابلے میں جیت کے ساتھ آغاز کرنے کے ارادے سے اترے گی۔

خواتین ٹی۔20 ورلٖڈ کپ میں بھارت کا آسٹریلیا سے مقابلہ جمعہ کو
خواتین ٹی۔20 ورلٖڈ کپ میں بھارت کا آسٹریلیا سے مقابلہ جمعہ کو

بھارتی خاتون ٹیم کو 2018 کے ٹی -20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ لیکن اس بار بھارت فائنل میں پہنچ کر خطاب اپنے نام کرنا چاہے گا۔ 2018

کے ورلڈ کپ میں تجربہ کار بلے باز متالی راج کو سیمی فائنل سے باہر رکھنے پر کافی تنازعہ ہوا تھا لیکن اس بار متالی ٹیم کا حصہ نہیں ہیں اور ہرمن پريت پر ٹیم کو چمپئن بنانے کی پوری ذمہ داری رہے گی۔

بھارت نے ٹی -20 ورلڈ کپ کی تیاری کے لئے حال میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کے ساتھ ایک سہ رخی خاتون ٹی -20 سیریز بھی کھیلی تھی جس کے فائنل میں بھارت کو آسٹریلیا سے ایک سخت مقابلے میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

آسٹریلیا کے خلاف 2017 میں ون ڈے ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں ملی جیت بھارتی خاتون کرکٹ ٹیم کے لئے سب سے بڑی کامیابی مانی جاتی ہے۔ بھارت کے لئے بڑی راحت کی بات یہ ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف 2016 میں ٹی -20 سیریز میں فتح حاصل کرنے والی ٹیم کے سات کھلاڑی اس بار کی ورلڈ کپ ٹیم میں شامل ہیں۔

بھارت واحد ایسی ٹیم ہے جس نے حالیہ برسوں میں آئی سی سی کے بڑے ٹورنامنٹوں میں آسٹریلیا کو شکست دی ہے۔ ہندستان نے 2017 ون ڈے ورلڈ کپ کے سیمی فائنل اور ٹی -20 2018 ورلڈ کپ کے لیگ سطح کے میچ میں آسٹریلیا کو شکست دی تھی، جس سے اس کے ارادے بلند ہیں۔

ورلڈ کپ سے پہلے بھارت کو دو پریکٹس میچ بھی کھیلنے تھے۔ ہندستان نے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز کو سخت مقابلے میں دو رنز سے شکست دی تھی جبکہ پاکستان کے خلاف دوسرا پریکٹس میچ بارش کی وجہ سے نہیں ہو سکا تھا۔

بھارت کے لئے لیفٹ آرم اسپنر راجیشوری گايكواڈ کی شاندار فارم اور لیگ اسپنر پونم یادو کا فٹ ہوکر ٹیم میں لوٹنا راحت کی بات ہے۔ کپتان اور آل راؤنڈر ہرمن پريت کے علاوہ تین اسپن بولر ہونے سے ٹیم کی بولنگ کو برتری ملے گی جبکہ تیز گیند بازی کی ذمہ داری شکھا پانڈے، اروندھتی ریڈی یا پوجا وستركر پر ہوگی۔

جبکہ ٹیم کی بلے بازی کی ذمہ داری بنیادی طور پر سمرتی مندھانا، هرمنپريت، ویدا کرشنا مورتی، تانیہ بھاٹیہ اور جمیما روڈرگیز پر ہوگی۔اوپنر سمرتی مندھانا نے کہاکہ ہمیں کھیل کے اہم شعبوں پر توجہ دینا ہو گی، نہ کہ امیدوں پر۔ مجھے نہیں لگتا کہ ٹیم کی کوئی بھی کھلاڑی اس بات کو لے نروس ہے۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 12:09 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.