ETV Bharat / sports

خواتین عالمی کپ: سری لنکا پرآسٹریلیا کی پانچ وکٹوں سے جیت - سری لنکا خواتین ٹیم کی جانب سے دئیے گئے122 رنوں کے ہدف

گیندبازوں کی عمدہ بالنگ کے بعد ہاینس کی نصف سنچری اور کپتان لیننگ کے ناٹ آؤٹ 41 رنوں کی بدولت آ سٹریلیا نے سری لنکا کو پانچ وکٹوں سے شکست دےدی۔

سری لنکا پر آسٹریلیا کی پانچ وکٹوں سے جیت

author img

By

Published : Feb 24, 2020, 6:05 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 10:34 AM IST

سری لنکا خواتین ٹیم کی جانب سے دئیے گئے122 رنوں کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی شروعات مایوس کن رہی اور ایک رن کے مجموعی اسکور اسٹار بلے باز الیسا ہیلی بغیر کھاتہ کھولے پویلین لوٹ گئی۔

مونی بھی چھ رنوں کے انفرای اسکورپر سری وردھانے کی گیند پر اسٹمپ ہو گئی۔ گارڈنر بھی دورن بنا کر پربھابودنی کی گیند پر بولڈ ہو گئی۔

سری لنکا پر آسٹریلیا کی پانچ وکٹوں سے جیت
سری لنکا پر آسٹریلیا کی پانچ وکٹوں سے جیت

ایک وقت آسٹریلیا کے دس رنوں کے مجموعی اسکور پر تین اہم بلے باز پویلین لوٹ گئیں۔

اس کے بعد کپتان میگھم لیننگ اورہاینس نے چوتھے وکٹ کے لئے95 رنوں کی شراکت داری کرکے آسٹریلیا کو نہ صرف بحران سے نکالا بلکہ اپنی ٹیم کو جیت کی دہلیز تک پہنچانے میں اہم رول ادا کیا۔

ہینس 47 گیندوں پر چار چوکوں اور دوچھکوں کی مدد سے 60 رن بنا کر آ ؤٹ ہو گئی۔ کیرے بھی پانچ رن بنا کر چلتے بنی۔ کپتان لیننگ(41 رن ناٹ آ ؤٹ )اورایلیساپیری پانچ (رن ناٹ آ ؤٹ) رہتے ہوئے آسٹریلیا کو 19.3 اوورز میں پا نچ وکٹوں سے جیت دلائی۔ دومیچوں میں آسٹریلیا ئی خواتین ٹیم کی یہ پہلی جیت ہے ۔ پہلے میچ میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑاتھا۔ آسٹریلیا گروپ اے میں دوپوائنٹ کےساتھ تیسری پوزیشن پر ہے۔

سری لنکا کی جانب سے بربھودنی اور سری وردھنے کو دودووکٹ ملے جبکہ جیانگانی کو ایک وکٹ ملا۔

اس سے قبل پرتھ کے واکا گراؤنڈ میں کھیلے گئے آئی سی سی خواتین ٹی۔20 ورلڈ کپ کے گروپ اے کے ایک اہم میچ میں پہلے بیٹنگ کرنے اتری سری لنکا کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 122 رن بنائی۔

سری لنکا کی جانب سے کپتان جیانگانی 38 گیندوں پر سات چوکوں اور دوچھکوں کی مدد سے 50 رن بنا کر ٹاپ اسکورر رہی۔ اس کے علاوہ سجنیونی(25رن)اورتھیماشانی(20رن)کی مفید اننگز کھیلی۔

آسٹریلیاکی جانب سے اسٹراینو،کیرے دودوجبکہ اشکوٹ اور جاناسین کو ایک ایک وکٹ ملا۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 10:34 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.