ETV Bharat / sports

سیمی فائنل میں بھارت کا انگلینڈ سے مقابلہ - آئی سی سی خواتین ٹی -20 ورلڈ کپ

آ ئی سی سی خواتین ٹی۔20 ورلڈ کپ 2020 کے سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہو چکی ہے۔ آئندہ جمعرات کو بھارت کا مقابلہ انگلینڈ سے اور جنوبی افریقہ کا مقابلہ گزشتہ چمپئن آسٹریلیا سے ہوگا۔

سیمی فائنل میں بھارت کا انگلینڈ سے مقابلہ

author img

By

Published : Mar 3, 2020, 7:20 PM IST

آئی سی سی خواتین ٹی -20 ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں منگل کے آخری گروپ مقابلے بارش کی وجہ سے منسوخ ہو جانے کے بعد ٹورنامنٹ کی سیمی فائنل لائن اپ طے ہو گئی ہے ۔

سیمی فائنل میں بھارت کا انگلینڈ سے مقابلہ
سیمی فائنل میں بھارت کا انگلینڈ سے مقابلہ

اس میں جمعرات کو بھارت کا مقابلہ انگلینڈ سے اور جنوبی افریقہ کا مقابلہ گزشتہ چمپئن آسٹریلیا سے ہوگا۔فارم میں چل رہی اور اپنے گروپ کے چاروں میچ جیتنے والی بھارتی ٹیم کے پاس انگلینڈ سے دو سال پہلے ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں شکست کا بدلہ چکانا کا موقع رہے گا۔

بھارتی ٹیم نومبر 2018 میں ویسٹ انڈیز میں ہوئے عالمی کپ کے سیمی فائنل میں 19.3 اوور میں 112 رن پر سمٹ گئی تھی جبکہ انگلینڈ نے 17.1 اوور میں دو وکٹ پر 116 رنز بنا کر میچ جیت لیا تھا۔

اس سے پہلے 2017 میں انگلینڈ میں ہوئے ون ڈے ورلڈ کپ میں ہندستان کا فائنل میں میزبان انگلینڈ کے ساتھ مقابلہ ہوا اور انگلینڈ نے بھارتی ٹیم کو نو رن سے شکست دے کر خطاب جیت لیا تھا۔ انگلینڈ نے 50 اوور میں سات وکٹ پر 228 رن بنائے جبکہ ہندستانی ٹیم 48.4 اوور میں 219 رن پر سمٹ گئی تھی۔

موجودہ عالمی کپ میں ہندستان نے گروپ اے میں اپنے چاروں میچ جیتے جبکہ انگلینڈ کی ٹیم گروپ بی میں چار میں سے تین میچ جیت کر چھ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی۔

گروپ اے میں آسٹریلیا دوسرے اور گروپ بی میں جنوبی افریقہ سات پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر رہا۔ بھارت نے گروپ مرحلے میں عالمی چمپئن آسٹریلیا کو سڈنی میں 17 رنز سے، بنگلہ دیش کو پرتھ میں 18 رنز سے، نیوزی لینڈ کو میلبورن میں تین رنز سے اور سری لنکا کو میلبورن میں سات وکٹ سے شکست دی۔

بھارت اور انگلینڈ کا سیمی فائنل سڈنی میں کھیلا جائے گا۔ انگلینڈ نے اپنا پہلا میچ جنوبی افریقہ سے چھ وکٹ سے گنوایا لیکن اس کے بعد اس نے شاندار واپسی کرتے ہوئے تھائی لینڈ کو 98 رنز سے، پاکستان کو 42 رنز سے اور ویسٹ انڈیز کو 46 رنز سے شکست دی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.