بھارت کے چار وکٹوں کے نقصان پر 132 رنوں کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی پوری ٹیم 19.5 اوور میں 115 رن بنا کر آ ل آ ؤٹ ہو گئی ۔ بھارت نے آسٹریلیا کو 17 رنوں سے شکست دے کر آئی سی سی خواتین ٹی۔20 ورلڈ کپ میں فاتحانہ آغاز کیا۔
آسٹر یلیا کی جانب سے ایلیسا ہیلی نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 35 گیندوں پر چھ چکوں کی مدد سے 51 رنوں کی اننگز کھیل کر پانم یادو کی گیند پر آ ؤٹ ہوئی۔
گارڈنر 34 رن بنا کر پانم یادو کی گیند پر آؤٹ ہوئی۔ اس کے بعد آ سٹریلیائی بلے باز خاطر خواہ رن بنا نے میں ناکام رہیں ۔ آ سٹریلیا کی پوری ٹیم 19.5 اوورز میں 115 رن بنا کر سمٹ گئی ۔
بھارت کی جانب سے پونم یادو چاراوورز میں 19 رن دے کر چاروکٹ حاصل کرکےسب سے کامیاب گیند بازثابت ہوئی۔ اس کے علاوہ شکھا پانڈے کو تین اور گائیکواڈ کو ایک وکٹ ملا۔
اس سے قبل سڈنی شو گراؤنڈ میں کھیلے گئے آئی سی سی خواتین ٹی۔20 ورلڈ کپ کے گروپ اے کے میچ میں آسٹیریلیا نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی ۔
بھارت کی جانب سے دیتپی شرما 46 گیندوں پر تین چوکوں کی مدد سے 49 رن بنا کر ٹاپ اسکورررہیں۔ اس کے علاوہ شیفالی ورما (29 رن)،جمیمہ روڈیگز(26رن)اور سمرتی مندھانا(10رن)رن بنائے ۔ کپتان ہرمن پریت کور دورن بناکر سستے میں پویلین لوٹی۔
آسٹریلیا کی جانب سے جاناسن کو دوجبکہ ایلیسا پیری اور کیمنس کو ایک ایک وکٹ ملا۔