انگلینڈ کے سابق کپتان مائکل وان نے بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ٹیسٹ رینکنگ نظام کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ رینکنگ کی بنیاد بالکل بے کار ہے او ر نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کو کس بنیاد پر دو اور چار رینکنگ دی گئی ہے۔
وان نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ مجھے نہیں پتہ کہ نیوزی لینڈ نے گزشتہ دو برسوں کے وقفہ میں کس طرح کئی ٹیسٹ سیریز جیتی ہیں لیکن جس حساب سے اس کی رینکنگ ہے وہ بالکل بھی صحیح نہیں ہے۔
دوسری طرف انگلینڈ پچھلے تین چار برسوں میں ٹیسٹ کرکٹ فارمیٹ جدوجہد کررہی ہے اور خاص طورپر غیرملکی میدانوں میں لیکن اس کے بعد بھی اس کی رینکنگ تین (اب چار) ہے۔
سابق کپتان نے کہاکہ انگلینڈ نے گھر پر صرف ایک سیریز جیتی ہے اور گھریلو صورتحال میں ایشیز سیریز ڈرا کھیلی۔ انگلینڈ نے صرف آئرلینڈ کو شکست دی ہے۔
انہوں نے کہاکہ مجھے لگتا ہے کہ یہ رینکنگ الجھن سے بھری ہے۔ مجھے نہیں لگتا کہ نیوزی لینڈ اس وقت دنیا کی دوسری بہترین ٹیم ہے۔
وا ن نے کہا کہ ان کے حساب سے آسٹریلیا نے اچھی کارکردگی پیش کی ہے رینکنگ میں پانچواں نمبر اس کی کارکردگی سے ساتھ انصاف نہیں کرتا۔
انہوں نے کہا کہ دنیا میں اس وقت صرف ہندستا ن اور آسٹریلیا ہی بہترین ٹیمیں ہیں اور آسٹریلیا کو اس کے گھر میں صرف ہندستان ہی شکست دے سکتا ہے۔