ETV Bharat / sports

وراٹ کوہلی آئی سی سی ٹیم کے کپتان منتخب

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی کو آئی سی سی ٹیسٹ اور یکروزہ ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی
author img

By

Published : Jan 15, 2020, 4:52 PM IST

Updated : Jan 15, 2020, 5:00 PM IST

وراٹ کوہلی نے سال 2019 میں کرکٹ کے دونوں فارمیٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، انہوں نے گذشتہ برس اکتوبر میں جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں 254 رنز کی شاندار اننگ کھیلی تھی۔

شاندار فارم میں چل رہے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور اسٹار بلے باز وراٹ کوہلی کو بین الاقوامی کرکٹ کونسل کی سال کی ٹیسٹ اور یکروزہ ٹیم کا کپتان منتخب کیا گیا ہے۔

کوہلی کے علاوہ چار دیگر بھارتی کھلاڑیوں کو بھی آئی سی سی ٹیسٹ اور یکروزہ ٹیم میں منتخب کیا گیا ہے۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی

ٹیسٹ ٹیم میں کوہلی کے علاوہ مینک اگروال اور سلامی بلے باز روہت شرما کو جگہ ملی ہے جبکہ تیز گیند باز محمد سمیع اور بائیں ہاتھ کے اسپنر کلدیپ یادو کو آئی سی سی یکروزہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

وراٹ کوہلی نے 2019 میں کرکٹ کے دونوں فارمیٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا جس مین جنوبی افریقہ کے خلاف 254 رنز کی شاندار اننگ بھی شامل ہے۔

کوہلی نے ٹیسٹ کرکٹ میں ساتویں ڈبل سنچری بناتے ہوئے گزشتہ برس اکتوبر میں 254 رنز بنائے تھے، اس کے علاوہ سلامی بلے باز مینک اگروال نے دو ڈبل سنچری، ایک سنچری اور دو نصف سنچری بنائی ہے، انہوں نے بنگلہ دیش کے خلاف نومبر میں کیریئر کی بہترین 243 رنز کی اننگز کھیلی۔

بھارت کی یکروزہ کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان روہت شرما نے انگلینڈ میں ہونے والے عالمی کپ میں پانچ سنچریاں اور ایک نصف سنچری بنائی تھی جبکہ کلدیپ یادو نے گزشتہ برس دو ہیٹ ٹرک لی تھی۔

آئی سی سی یکروزہ ٹیم میں بھارت کے چار، نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے دو دو اور آسٹریلیا، ویسٹ انڈیز اور پاکستان کا ایک جبکہ ٹیسٹ ٹیم میں آسٹریلیا کے پانچ، نیوزی لینڈ کے تین، بھارت کے دو اور انگلینڈ کے ایک کھلاڑی شامل ہے۔

  • آئی سی سی یکروزہ ٹیم:

وراٹ کوہلی(کپتان)، روہت شرما، شائی ہوپ، بابر اعظم، کین ولیمسن، بین اسٹوکس، جوس بٹلر، مشیل اسٹارک، ٹرینٹ بولٹ، محمد سمیع اور کلدیپ یادو۔

  • آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم:

وراٹ کوہلی(کپتان)، مینک اگروال، ٹام لاتھم، مارنس لابیوشین، اسٹیو اسمتھ، بین اسٹوکس، بی جے والٹنگ، پیٹ کمنز، مشیل اسٹارک، نیل ویگنر اور ناتھ لیون۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Jan 15, 2020, 5:00 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.