آئی سی سی خواتین ٹی 20 ورلڈ کپ کوالیفائنگ ٹورنامنٹ 31 اگست سے سات ستمبر تک اسکاٹ لینڈ میں منعقد ہوں گے۔
لیگ ٹورنامنٹ میں سنہ 2020 میں آسٹریلیا میں منعقد ہونے والے خواتین ٹی 20 ورلڈ کپ کی دو کوالیفائنگ ٹیموں کا فیصلہ کیا جائے گا۔
کوالیفائنگ ٹورنامنٹ میں اسکاٹ لینڈ کی ٹیم امریکہ سے جبکہ تھائی لینڈ کی ٹیم ہالینڈ سے پہلے دن دو مختلف مقامات پر میچ کھیلے گی۔
اس کے علاوہ آئی سی سی کی جانب سے پابندی کا شکار زمبابوے کی جگہ نامبیا کو منتخب کیا گیا ہے جو افریقی کوالیفائنگ میں دوسرے نمبر پر تھی، جبکہ ہالینڈ (یورپ)، پاپوا نیو گنی (ایسٹ ایشیا پیسفک )، تھائی لینڈ (ایشیا) اور امریکہ نے بھی اپنے اپنے کوالیفائنگ مقابلے جیتے ہیں اسکاٹ لینڈ نے بطور میزبان کوالیفائی کیا ہے۔
اس کوالیفائنگ ٹورنامنٹ میں آٹھ ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے جس میں دو ٹاپ ٹیمیں اہم ڈرا کے لیے کوالیفائی کریں گی۔
واضح رہے کہ آئی سی سی خواتین ٹی 20 ورلڈ کپ آئندہ برس 21 فروری سے 8 مارچ تک آسٹریلیا میں منعقد ہوگا۔
گروپ اے میں بنگلہ دیش، تھائی لینڈ، اسکاٹ لینڈ اور امریکہ کو جبکہ گروپ بی میں آئر لینڈ، پاپوا نیو گنی، نامبیا اور ہالینڈ کو رکھا گیا ہے۔