روہت شرما کے اندر چھپی صلاحیت کو اجاگر کرنے والے ان کے بچپن کے کوچ دنیش لاڈ نے کہا کہ مجھے روہت پر پورا بھروسہ تھا کہ وہ بہترین کھیل پیش کرے گا کیوں کی اس کی کارکردگی دن بدن بہتر ہوتی جا رہی تھی۔
انہوں نے کہا کہ روہت آئی پی ایل میں اچھی بلے بازی نہیں کر سکا تھا لیکن آئی پی ایل اور بین الاقوامی میچ بالکل مختلف ہیں اور آئی پی ایل کی کارکردگی کی بنیاد پر آپ کسی کھلاڑی کے بارے میں فیصلہ نہیں کر سکتے۔
دنیش لاڈ نے کہا کہ عالمی کپ سے قبل میں نے روہت کو صرف ایک ہی مشورہ دیا تھا کہ وہ زیادہ سے زیادہ وقت کریز پر رکنے کی کوشش کرے۔