ETV Bharat / sports

دھونی کی جگہ وكٹ كيپنگ کرنے کا زبردست دباؤ تھا: کے ایل راہل - آئی سی سی ورلڈ کپ

بھارتی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز لوکیش راہل نے کہا کہ 'شائقین کے دباؤ کی وجہ سے وہ وكٹ كيپنگ کے وقت بے چین ہو جاتے ہیں کیونکہ انہیں معلوم ہے کہ مہندر سنگھ دھونی جیسے عظیم کھلاڑی کی جگہ لیتے ہوئے ذمہ داری سنبھالنے کا زبردست دباؤ ہوگا۔

لوکیش راہل
لوکیش راہل
author img

By

Published : Apr 28, 2020, 2:22 PM IST

لوکیش راہل کو تجربہ کار وکٹ کیپر مہندر سنگھ دھونی کی غیر موجودگی میں وکٹ کیپر کے طور پر ٹیم میں شامل کیا گیا تھا، راہل گزشتہ برس ہونے والے آئی سی سی ورلڈ کپ کے بعد سے مسلسل قومی ٹیم کا حصہ ہیں اور انہوں نے وکٹ کیپر بلے باز کے طور پر شناخت بنائی، راہل نے رواں برس نیوزی لینڈ کے خلاف یک روزہ اور ٹی 20 سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔

کے ایل راہل نے اسٹار اسپوٹس کے ایک شو میں کہا کہ 'میں کافی وقت سے وكٹ كيپنگ کرتا آیا ہوں، میں آئی پی ایل اور کرناٹک کی طرف سے کھیلتے ہوئے وكٹ كيپنگ کرتا ہوں لیکن ناظرین کے دباؤ کی وجہ سے قومی ٹیم کے لیے وکٹ کیپر کے طور پر کھیلنا میرے لیے بے چین کرنے والا لمحہ تھا۔

انہوں نے کہا کہ وکٹ کیپر کے طور پر اگر مجھ سے غلطی ہوئی تو ناظرین کو لگتا ہے کہ میں دھونی کی جگہ نہیں لے سکتا، عظیم وکٹ کیپر دھونی کی جگہ لینے کا دباؤ کافی بے چین کر دیتا ہے کیونکہ ناظرین وکٹ کے پیچھے دھونی کی جگہ کسی دوسرے کھلاڑی کو دیکھتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.