ETV Bharat / sports

'۔۔۔ تومیں بھی 2023 عالمی کپ کھیلوں گا'

جنوبی افریقہ کے سابق بلے بازاے بی ڈی ویلیئرس نے ایک ٹی وی شو کے دوران کہا کہ اگر بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی 2023 عالمی کپ کا حصہ ہوں گے تو میں بھی اس میں شریک ہو سکتا ہوں۔

جنوبی افریقہ کے سابق جارحانہ بلے باز اے بی ڈی ویلیئرس
author img

By

Published : May 19, 2019, 8:16 AM IST

بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے چکے اے بی ڈی ویلیئرس کی مانیں تو وہ اس بار کے نہیں بلکہ 2023 کے عالمی کپ میں بھی اپنا جلوہ بکھیر سکتے ہیں، لیکن اس کے لیے انہوں نے ایک شرط رکھی ہے۔

ایک ٹی وی شو کے دوران جب ڈی ویلیئرس سے پوچھا گیا کہ 'کیا وہ 2023 عالمی کپ تک اپنے ملک کے لیے ٹورنامنٹ کھیلیں گے؟

مسٹر 360 ڈگری کے نام سے مشہور اے بی ڈی ویلیئرس نے اس سوال کا جواب تو دیا لیکن باتوں باتوں میں دھونی سے شرط بھی لگا لی۔

ڈی ویلیئرس نے کہا کہ اگر سابق بھارتی کپتان ایم ایس دھونی 2023 عالمی کپ کا حصہ ہوں گے تو میں بھی اس ٹورنامنٹ میں شرکت کروں گا۔

یاد رہے کہ ڈی ویلیئرس 35 سال کے ہیں، جبکہ دھونی 37 برس کے ہیں اور رواں برس ہونے والا عالمی کپ دھونی کا بھی آخری عالمی مانا جا رہا ہے۔

اےبي ڈی نے کہا کہ '2023 میں میری عمر 39 ہوگی تو میں واپسی کر سکتا ہوں، اگر اس وقت تک دھونی کھیلیں تو!
انہوں نے مزید کہا کہ 'اگر میری صحت تب تک بہتر رہی تو میں ضرور کھیلنا چاہوں گا۔

Intro:Body:

news

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.