ETV Bharat / sports

ٹی 20 عالمی کپ جیتنے کا لمحہ پوری زندگی یاد رہے گا: عرفان پٹھان - کرکٹ

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عرفان پٹھان نے سال 2007 کے ٹی 20 عالمی کپ کی خطابی جیت کے بارے میں کہا کہ وہ آخری سانس تک اس فتح کو یاد رکھیں گے۔

irfan pathan
irfan pathan
author img

By

Published : Sep 24, 2020, 10:29 PM IST

بھارتی کرکٹ ٹیم نے سنہ2007 میں آئی سی سی کے پہلے ٹی 20 ورلڈ کپ فاتح ٹیم کے ارکان اور کرکٹ شائقین نے اس تاریخی فتح کی 13 ویں سالگرہ کے موقع پر اپنی یادوں کو تازہ کیا۔

ٹی 20 عالمی کپ فائنل مقابلہ آخری بال تک سنسنی خیز تھا اور شائقین کے ذہن میں اب بھی اس کے نقوش ہیں۔ جس میں بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر پہلا ٹی 20 عالمی کپ اپنے نام کیا تھا۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

ٹی 20 ورلڈ کپ فاتح ٹیم کے رکن اور سابق آل راؤنڈر عرفان پٹھان نے ٹویٹ کے ذریعے اس تاریخی لمحے کو یاد کیا۔

سابق تیز گیند باز نے اس دن کے بارے میں اپنے خیالات کا تبادلہ کرتے ہوئے ٹویٹر پر یادیں تازہ کیں۔ پٹھان نے کہا کہ وہ آخری سانس تک فتح کو یاد رکھیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس کے بعد بھارتی کرکٹ کی مکمل شکل ہی بدل گئی اور یہ ٹیم کی ایک مکمل اور اجتماعی کوشش تھی۔

عرفان پٹھان نے ٹویٹ کیا کہ 'یہ خاص دن میری آخری سانس تک مجھے یاد رہے گا۔ اس دن نے بھارتی کرکٹ کو یکسر بدل کر رکھ دیا جس کے بعد آنے والے کچھ اہم واقعات رونما ہوئے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ فائنل میں پاکستان کو 5 رنوں سے شکست دی تھی

انہوں نے مزید کہا کہ 'یہ ٹورنامنٹ میں پوری ٹیم کی اجتماعی کوشش تھی۔2007 ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد بھارت نے مہندر سنگھ دھونی کی کپتانی میں 2011 کا ورلڈ کپ جیتا اور بعد میں 2013 چیمپئنز ٹرافی اپنے نام کی۔

واضح رہے کہ عرفان پٹھان کو 2007 کے ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل مقابلے میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا تھا۔

سنہ 2007 میں بھارتی کرکٹ ٹیم نے ٹی 20 ورلڈ کپ جیتا تھا

انہوں نے حریف پاکستانی ٹیم کے خلاف فائنل میں تین وکٹیں لیں جن میں شعیب ملک، شاہد آفریدی اور یاسر عرفات کے وکٹ شامل تھے۔

پاکستان کی جانب سے 158 رنز کے ہدف کے تعاقب میں فائنل میچ کانٹےکی ٹکر پر پہنچ گیا۔ سابق بھارتی کپتان ایم ایس دھونی نے آخری اوور جوگیندر شرما سے کروانے کا حیران کن فیصلہ کیا تھا جوگیندر شرما نے کپتان کے فیصلے کو درست قرار دیتے ہوئے ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرایا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.